کوئی 13 سال کی ہے تو کوئی ابھی تک 17 کی ہی ہوئی ہیں ۔۔ 3 مشہور ٹک ٹاکرز جو اپنی عمر کم بتانے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنیں

image

آج کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹک ٹاکرز کے چرچے ہیں جن کی شہرت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستانی ٹک ٹاکرز بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور صرف ٹک ٹاک کی مدد سے کافی پیسہ کما چکے ہیں۔

ٹک ٹاکرز ویسے تو اپنے فیشن اور عجیب و غریب ویڈیوز بنانے کے باعث تنقید کی زد میں رہتے ہی ہیں مگر اب اپنی کم عمر بتانے پر بھی لوگوں کی تنقید کا شکار بن رہے ہیں۔

آیئے جانتے ہیں کہ وہ کونسے مشہور ٹک ٹاکرز ہیں جو سوشل میڈیا پر اپنی کم عمر اور چھوٹا ظاہر کرنے کی وجہ سے لوگوں کی تنقید کا شکار ہوئے۔

1- ربیکا خان

حال ہی میں مشہور پاکستانی کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان کی عمر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی پوسٹ وائرل ہوئیں۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق ربیکا خان کی عمر 21 سال بتائی گئی ہے تو کہیں ان کی عمر اکیس سال بھی کم بتائی جا رہی تھی۔ ٹک ٹاکر ربیکا خان کو گزشتہ روز ان کے والد کی جانب سے تحفے میں نئی چمکتی گاڑی پیش گئی جس کے بعد وہ آبدیدہ ہوگئیں تھیں۔

ربیکا خان کو گاڑی ملنے پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کو کاریں ملتی ہیں ہماری تو صرف بیزتیاں ہوتی ہیں۔ ان کو کیسے دے دیتے ہیں گھر والے کار؟

ربیکا خان کی عمر 17 سال ہے، ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد 22 لاکھ جبکہ انسٹاگرام پر 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

2- انزش فاطمہ

ایک اور معروف ٹک ٹاکر انزش فاطمہ نے مشہور میزبان متھیرا کے پروگرام میں اپنی عمر سے متعلق انکشاف کیا۔ جب متھیرا نے ریجا سے پوچھا آپ کتنے برس کی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ 13 سال کی ہوں جس پر میزبان متھیرا نے بھی حیرانی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انزش فاطمہ کا اپنی عمر 13 سال بتانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ اتنا بڑا جھوٹ، 13 والے بچے اتنا میک اپ نہیں کرتے۔

3- جنت مرزا

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا سے تو ہر کوئی واقف ہوگا۔ جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر فالورز کی تعداد 16 ملین ہے جس کے بعد وہ اس دوڑ میں سب سے آگے جا چکی ہیں۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق جنت مرزا کی عمر 20 سال ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow