پاکستانی لڑکی سے شادی کی اور 2 بچے بھی ہیں ۔۔ وہ 3 مشہور غیر ملکی کون ہیں جو اپنا ملک چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے ان خوبیوں کی وجہ سے پاکستان آگئے؟

image

ہمیں معلوم ہی نہیں تھا کہ ہمارا پاکستان اتنا خوبصورت اور حسین ہے جو ہر غیر ملکی اپنا ملک چھوڑ کر یہاں آرہا ہے، آئیے جانتے ہیںکون کون مشہور لوگ اپنا ملک چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے پاکستان آگئے ہیں۔

روی گیبریل:

مشہور کینیڈین وی لاگر روزی گیبریل ہمیشہ ہمیشہ کیلئے کینیڈا چھوڑ کر پاکستان کے شمالی علاقہ جات یعنی کہ گلگت بلتستان شفٹ ہو گئی ہیں، یہ بیان انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیا اور کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے یہی وجہ ہے کہ انٹریشنل وی لاگرز کو یہاں کا رخ کرنا چاہیے کیونکہ یہاں آکر انہیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات جن میں گلگت بلتستان شامل ہے اسکی خوبصورتی دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ایک لمبا انتظار اب ختم ہوا اور وہ پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان شفٹ ہو گئی ہیں۔لیکن نہ تو ہم اس شہر کے رہنے والے ہیں اور نہ ہی ہم یہاں کے معاشرتی اصولوں کے مطابق فٹ آ سکتے ہیں مگر یہاں کی تازہ و کھلی ہوا، سادہ زندگی ،قدرتی ماحول اور یہاں ہونے والی تفریح کی ہم خواہش ضرور کرتے ہیں کہ اس کے مطابق فٹ آجائیں گے۔

ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان میں لمبے عرصے تک رہیں گے کیونکہ پوری دنیا میں ہی آنے جانے پر اس وقت بہت سی پابندیاں ہیں جس کی وجہ سے یہاں جانا آنا مشکل ہے۔ پاکستان آنے کا مقصد یہ تھا کہ کسی ایسی جگہ منتقل ہونا تھا جہاں ہم زیادہ سکون محسوس کر سکیں اور زندگی کو انجوائے کر سکیں۔

روزی گیبریل نے کہا کہ پاکستان ایک بہترین جگہ ہے جہاں آپ فکروں سے آزاد رہ سکتے ہیں اورقدرتی ماحول میں رہتے ہوئے اپنے حال اور مستقبل پر زیادہ توجہ دے سکتے ہیں۔شمالی علاقہ جات کی بات کرتے ہوئے کینیڈین وی لاگر نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے قبیلے جو یہاں پہاڑوں کے درمیان رہتے ہیں انکی کہانیاں ا ور زندگی کے طور طریقے آپ تک پہنچانے کیلئے میں بے قرار ہوں۔

اور یہ میرا خواب تھا کہ میں یہاں پاکستان میں ہی رہوں جو آج پورا ہو گیا ۔یاد رہے کہ چند سال قبل یہی کینیڈین وی لاگر پاکستان آئیں تھیں اور پورے پاکستان کی سیرو تفریح کی جس سے انہیں پاکستان اور پاکستانی بھا گئے اور کچھ ہی وقت بعد انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔

جارج فولٹون:

جارج فولٹون جو کہ برطانیہ سے تعلق رکھتے ہیں اور پیشے سے ایک صحافی ہیں اور بی بی سی چینل سے وابستہ ہیں انہوں نے برطانیہ کو چھوڑ کر پاکستان کو رہائش کیلئے چن لیا ہے جبکہ پچھلے 9 سالوں سے زیادہ وہ پاکستان میں ہی مقیم ہیں ۔یہ سن 2005 میں پاکستان میں سوال کا وقت نامی ایک بی بی سی کے ہی ٹاک شو کیلئے پاکستان آئے تھے۔

یہ ساؤتھ ایشیا کا سب سے بڑا ریئلٹی شو کیا کرتے تھے جس کا نام تھا جارج کا پاکستان۔انہوں نے ٹیلی بز نامی ایک پروڈکشن ہاؤس کی پاکستانی پروڈیوسر کرن سے سن 2002 میں شادی کر لی اور انہیں اور آج انکے 2 بچے بھی ہیں۔یہ شادی شدہ جوڑا 2011 تک پاکستان میں رہا اور پھر برطانیہ چلا گیا اور وہاں 4 سال گزارے لیکن۔

جارج کی بیوی کرن کے والدہ کے انتقال کے بعد سن 2015 میں یہ پاکستان آگئے اور پھر اب یہاں پر ہی رہ رہے ہیں۔پاکستان میں ہی رہتے ہوئے انہیں جیو ٹی وی کی جانب سے ایک رئیلٹی شو کرنے کا موقعہ ملا جس کا نام تھا جارج کا پاکستان جہاں یہ پورے پاکستان میں گھومتے ارو پاکستنا کا اصل چہرہ دنیا کو دیکھاتے اور اس کے بارے میں اپنا تجربہ لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے کہ پاکستان کیسا ہے۔

سنتھیارچی:

سنتھیا رچی ایک امریکہ کی رہنے والی ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ایک تجزیہ کار، فلم بنانے والی خاتون اور سوشل میڈیا پر کسی بھی مسئلے سے متعلق مہم چلانے والی خاتون بھی ہیں۔یہ سن 2010 سے پاکستان میں رہ رہی ہیں ، انہوں سوشل میڈیا کے زریعے پوری دنیا کو پاکستان کا مثبت پہلے دیکھایا اور لوگوں کو پاکستان کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

لیکن جون 2020 میں انہوں نے پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا تاہم یہ الزام الزام ہی ہے اور اب تک سچ سامنے نہیں آ سکا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts