مچھلیاں دریا، سمندر اور نہروں کے بعد اب تو سڑکوں پر بھی خوب نظر آنے لگی ہیں تو کہیں مچھلیوں کی بارش بھی آپ نے سنی ہوگی اور بارش کے بعد سڑکوں پر آنے والی مچھلیاں زیادہ تر تو مر چکی ہوتی ہیں کیونکہ وہ سمندروں کی طغیانی کے بعد پانی کے رخ سے ادھر سے ادھر آ جاتی ہیں۔ مگر اب تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں تڑپتی ہوئی مچھلیاں سڑکوں پر آرہی ہیں جن کو لوگ مزے سے پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
العربیہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تھائی لینڈ کی سڑکوں کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ہزاروں تڑپتی ہوئی ایک ایک فٹ کی مچھلیاں سڑک پر موجود ہیں جن کو شہری پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ مچھلیاں وہاں طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آنے کی وجہ سے سیلابی ریلے کے ساتھ شہری علاقوں میں داخل ہوگئیں۔