بچے کی پیدائش کے دوران مختلف انداز میں پیچیدگیاں جنم لیتی رہتی ہیں۔ تاہم مشکل صورتحال سے بچنے کیلئے اسپتال میں ڈاکٹروں کی موجودگی میں زچگی کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔ جبکہ عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گھر میں بچے کی ولادت کے دوران نومولود بچے کا سر ڈھر سے جدا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مکہ المکرمہ میں مقیم پاکستانی خاتون کے ہاں گھر میں زچگی کے دوران حالات انتہائی خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ نومولود بچے کا سر ڈھر سے جدا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق خاتون کے آپریشن کے کیس کو گھر میں انجام دینے کی وجہ سے صورتحال نے خوفناک رخ اختیار کیا۔ جبکہ گھر میں زچگی کے عمل کو کرنے کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہونے پر خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں معلوم ہوا کہ بچے کا سر ڈھر سے جدا ہوگیا ہے۔
تاہم اس واقعے کی رپورٹ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو درج کروائی جا چکی ہے۔
اس کے علاوہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خاتون کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔ تاہم بچے کی لاش کو اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے رکھوائی گئی ہے۔