پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون ایک بار پھر اپنی عوام کے نشانے پر آگٸے، میکرون کو ایک تجارتی مرکز کے دورے کے دوران ایک نامعلوم شخص نے انڈا دے مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے ایک تجارتی دورے پر تھے۔ اس دوران ایک شخص کی جانب سے میکرون کو انڈا دے مارا جو ان کی گردن پر لگا اور اچھل کر دوسری طرف گر گیا۔
حیرت انگیز طور پر انڈا صدر ایمانوئیل میکرون کو لگنے کے باوجود ٹوٹا نہیں۔ صدر کی سیکیورٹی پر مامور اہل کاروں نے انڈا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گٸی۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی فرانسیسی صدر کو ایک شخص نے تھپٹر بھی دے مارا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔