آپ نے جہاں کبھی بھی کھانا کھاتے ہونگے اس کا بل ادا کرتے ہونگے، لیکن کیا آپ نے کبھی ایسا سنا ہے ہے کھانا بھی کھائے اور آپ کو پیسے بھی دیے جائیں۔
خبر کے مطابق بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی کے ایک دوکاندار نے دعویٰ کیا ہے کہ جو شخص اس کی دکان سے رول کھائے گا اسے 20 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ دکاندار نے یہ شرط رکھی ہے کہ جو شخص مخصوص رول کو 20 منٹ کے اندر کھائے گا وہ ایک یا دو نہیں بلکہ 20 ہزار روپے کا ملک بن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ رول عام رول کی طرح نہیں ہے۔ جبکہ دوکاندار کے مطابق رول کا وزن 8 سے 10 کلو ہے۔ اور مذکورہ رول کو ایک
شخص کا 20 منٹ میں کھانے کی ناممکن سی لگتی ہے۔
جبکہ ویڈیو میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مذکورہ رول بھارت کا سب سے بڑا رول ہے۔