یہ ایک ہی وقت میں 3 مرتبہ سیڑھیوں سے کیسے گرے ۔۔ وہ 5 طاقتور حکمران کون ہیں جن کا سیڑھیوں گرنا انہیں دنیا میں شرمندہ کر گیا

image

یہ ساستدان سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑے ،پوری دنیا کو اپنے اشاروں پر نچانے والے ان سیاستدانوں کو بھی کبھی کبھی کیسی شرمندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آئیے جانتے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن :

امریکہ کے حالیہ صدر جن کا نام جو بائیڈن ہیں یہ امریکی صدر بننے کے بعد جب یہ کسی دورے پر روانہ ہو رہے تھے تو بہت ہی پھرتیلے طریقے سے جہاز کی سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ایک یا دو سیڑھیا ں چڑھنے کے بعد لڑکھڑائے اور گر گئے جس پر انہوں نے اپنے آپ کو سنبھال تو لیا مگر پھر سے تیزی میں چڑھنے لگے تو دھڑام سے گر گئے۔

یہی کچھ ایک مرتبہ پھر ہوا یعنی کہ امریکی صدر جو بائیدن ایک ہی دن میں 3 مرتبہ سیڑھیوں سے گرے۔اس کے بعد جہاز کی سیڑھیوں کے ساتھ ریلینگ کو پکڑ کر اوپر تو چڑھ گئے مگر انہیں چوٹ بہت زیادہ لگی جس کے باعث لڑکھڑاتے ہوئے جہاز کے اندر داخل ہوئے۔انکے گرنے کی ویڈیو دنیا بھرع میں بے حد مقبول ہوئی۔ یہ حادثہ انکے ساتھ 19 مارچ سن 2021 کو پیش آیا۔

نریندر مودی:

نریندر مودی ایک مرتبہ پھر جب وزیراعظم بنے تو کان پور میں گنگا گھاٹ کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گر گئے جس میں انہیں زیادہ چوٹ تو نہیں آئی اور گرنے کے بعد انہیں سیکیورٹی گارڈز نے سبنھالا اور وہ پھر سے کھڑے ہو کر چلنے لگے۔ یہ واقعہ سوشل میدیا پر بہت زیادہ ہٹ رہا۔ اور یہ واقعہ 15 دسمبر سن 2019 کو پیش آیا۔

رحمان ملک:

رحمان ملک زرداری دور میں وزیر داخلہ تھے یہ بھی ایک تقریب میں خطاب کرنے کیلئے اسٹیج پر چڑھ ہی رہے تھے کہ سیڑھیوں سے ایک دم سے گر پڑے جس پر ان سے پیچھے موجود ایک لڑکی نے انہیں سنبھالا ۔گرنے ارو لڑکی کے سنبھالنے پر یہ شرم سے پانی پانی ہوگئے۔

شہباز شریف:

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف گزشتہ روز گھر کی ہی سیڑھیوں سے پھسل کر شدید زخمی ہوگئے،یہ حادثہ ماڈل ٹاؤن میں انکی رہائش گا ہ پر پیش آیا ہے۔ان کی کمر میں پہلے سے ہی درد رہتا ہے جو اب شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث انہیں اب اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے انکا معائنہ کرنے کے بعد انہیں 2 ہفتوں کا مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے تو انہوں نے ارام کیلئے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں بھی منسوخ کر دیں ہیں۔

یوسف رضا گیلانی:

یوسف رضا گیلانی اسٹیج پر موجود تھے کہ اسٹیج ٹوٹ گیا اور یہ ڈائز سمیت نیچے کی طرف سلپ ہوگے البتہ کوئی بڑی چوٹ نہیں آئی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts