کوئی ساتھی نہ ملا تو چاول کے ککر سے شادی کرلی ۔۔ جانیے یہ شخص کون ہے اور اس کے چاولوں کے ککر سے شادی کرنے کے بعد کیا ہوا؟

image

اکثر افراد تفریح ​​اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے عجیب وغریب اقسام کی حرکت کر بیٹھتے ہیں، ایسا ہی واقعہ انڈونیشیا میں پیش آیا جب ایک شخص نے لڑکی کے بجائے چاولوں کے ککر سے شادی کرلی۔ یہ خبر اس وقت پورے انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب اس شخص کو جہاں شدید سنگل (Single) کہا جا رہا ہے تو وہیں کچھ لوگ اسے ذہنی مریض بھی قرار دے رہے ہیں۔

مذکورہ شخص کا نام خضرالانم ہے جس نے حال ہی میں اپنے گھر میں موجود رائس ککر سے شادی کی اور تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

شئیر کردہ تصاویر میں خضرالانم کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے اور اپنے چاول کے ککر کے ساتھ تقریب انجام دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شادی کی تصاویر پر اب تک 4000 سے زیادہ لائکس اور 9000 شیئرز بھی ہوچکے ہیں۔ لیکن دوسری جانب سوشل میڈیا پر خبر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد یہ انکشاف سامنے آیا کہ یہ صرف ایک مذاق کیا گیا تھا اور صرف تفریح ​و مزاح ​کے لیے انجام دیا کیا گیا۔

چار دن بعد خضرالانم کی جانب سے ایک اور پوسٹ شائع کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے چاول ککر کو طلاق دے دی ہے کیونکہ اس نے "صرف چاول پکایا ہے۔

"کوئی کامل ساتھی نہیں ،" دولہا نے فیس بک پر باقاعدہ طور پر اپنی طلاق کا بھی اعلان کر دیا۔

ملائیشیا کی مقامی نیوز سائٹس کی اطلاعات کے مطابق خضرول انڈونیشیا کی ایک مشہور شخصیت ہے، اور اکثر اس طرح کے پرینکس بنانے کے لیے عجیب و غریب اسٹنٹس کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts