شادی والدین کی پسند سے ہو تو انسان کو اطمینان رہتا ہے ۔گر جب اپنی مرضی کی ہو تو کہیں نہ کہیں دل اور دماغ میں یہ سوال گردش کرتا رہتا ہے کہ کوئی اونچ نیچ ہوگئی تو اس کے ذمہ دار ہم خود ہی ہوں گے۔ لیک کامیاب ہوتے ہیں ایسے لوگ جو والدین کی مرضی کے بغیر شادی کریں اور پھر ایک خوشحال زندگی گزاریں۔
بالکل ایسا ہی مشہور و معروف اداکارہ، گلوکار اور شاعرہ زبانی اعظمی کے ساتھ ہوا۔ حال ہی میں زبانی اعظمی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے شو میں انٹرویو کے لئے آئیں جہاں انہوں نے اپنی اور جاوید اختر کی شادی سے متعلق بتایا کہ:
والدین ناخوش
"
میرے والدین میری اور جاوید کی شادی کے لئے کسی طور رضامند نہیں تھے جسکی وجہ یہ تھی کہ جاوید پہلے سے ہی شادی شدہ اور دو چھوٹے بچوں کے والد تھے۔
لیکن میں نے والدین کی مخالف کے باوجود اپنی محبت کا حق ادا کیا اور جاوید سے شادی کی۔
"
شادی کامیاب کیوں؟
میری اور جاوید کی شادی کی کامیابی کا سہرا جاوید کی پہلی بیوی کو جاتا ہے جو کہ فرحان اختر کی والدہ ہیں۔ انہوں نے مجھ سے اپنا شوہر بھی شیئر کیا اور اپنے بچے بھی۔ کبھی بھی انہوں نے مجھے بچوں سے ملنے یا بچوں کو مجھ سے ملنے سے منع نہیں کیا۔ ہنی ایرانی نے بچوں کے ذہن میں اپنے والد کی مجھ سے دوسری شادی پر ہم دونوں کے خلاف زہر نہیں گھولا اور نہ ہی کبھی کوئی مشکل پیدا کی۔بلکہ انھوں نے اپنے دونوں بچوں کو جب وہ بہت چھوٹے تھے ہمارے ساتھ لندن بھیجا اور آج بھی ہم مل جل کر رہتے ہیں۔