انہوں نے محل، دولت اور تخت و تاج سب کچھ چھوڑ دیا ۔۔ محبت کی خاطر شہزادی نے سب کچھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، جانیے ان کی حیرت انگیز کہانی

image

آج سے پہلے محبت کی کئی داستانیں سنی اور دیکھی گئی ہیں۔مختلف ڈراموں اور فلموں میں ایسی کہانیاں اور افسانے دکھائے جاتے ہیں جن کو دیکھنے کے بعد مداح کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

آج ایک ایسی کہانی آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس کو جان آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔ ہوا کچھ یوں کہ جاپان سے تعلق رکھنے والی ایک شہزادی نے اپنی محبت کی خاطر تخت و تاج چھوڑ کر ایک عام نوجوان سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو کی 29 سالہ بھتیجی اس مہینے کے اختتام میں اپنے ساتھی کلاس کے طالب علم سے شادی کرنے جارہی ہیں۔

شاہی خاندان کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ شہزادی اماکو نے نوجوان سے شادی کرنے کے لیے تخت و تاج اور اپنے خاندان کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، شادی کے بعد جوڑا امریکی شہر نیویارک شفٹ ہوجائے گا۔

اس سے قبل شاہی خاندان کی دو شہزادیاں بھی تخت و تاج چھوڑ کر عام نوجوانوں سے شادی کرچکی ہیں، جس کے بعد وہ ماضی کے مقابلے میں درمیانے درجے کی زندگی بسر کررہی ہیں۔

ماکو کو سمجھانے کے لیے شاہی خاندان نے بھاری رقم کی پیش کش بھی کی مگر انہوں نے ان ساری چیزوں کے آگے اپنے ہم جماعت کومورو کو ترجیح دی اور شادی کے فیصلے پر ڈٹ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں نے پانچ سال قبل منگنی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد نوجوان قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا منتقل ہوگیا تھا۔

شاہی خاندان کے مطابق کومورو کے امریکہجانے کے بعد سے شہزادی کو خاندانی افراد کی جانب سے دباؤ میں ڈالنے کی بھی کوشش کی گئی تھی، جس کے باعث وہ ذہنی اذیت اور بیماری کا شکار ہوگئیں تھیں۔

شہزادی کے ہم کلاس کومورو حال ہی میں امریکہ سے اپنی تعلیم مکمل کر کے ٹوکیو پہنچے، کورونا ایس او پیز کے انہوں نے قرنطینہ اختیار کیا ہوا ہے جو 21 اکتوبر کو ختم ہوگا بعد ازاں بائس اکتوبر کوشادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں نے پانچ سال قبل 2017 میں جب محبت کا اعتراف کرتے ہوئے منگنی کرنے کا اعلان کیا تو اس موقع پر دنیا بھر میں اُن کی مسکراہٹ کا بہت زیادہ چرچہ ہوا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق شہزادی کو شاہ محل کی جانب سے پندرہ کروڑ سے زیادہ کی بڑی رقم کی پیشکش کی گئی تھی لیکن شہزادی نے لڑکے کے ساتھ ہی شادی کرنے کا پختہ فیصلہ کیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts