سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کہ انسان کو کامیابی اور شہرت کی بلندیوں پر بھی پہنچا دیتا ہے، ٹک ٹاک ایپ بھی ایک ایسا ہی ایک ہے جس کے ذریعے کئی لوگوں نے اپنا نام بنایا ہے۔
ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو مشہور ٹک ٹاکر اریقہ حق کے بارے میں بتائیں گے، جو بہت کم عرصے میں ہی ٹک ٹاک پر اپنی اداکارہ کی بنا پر مشہور ہو گئی تھیں۔
20 اکتوبر 2003 کو پیدا ہونے والی اریقہ حق کا تعلق کراچی سے ہے، جبکہ انہیں ٹک ٹاک پر منفرد اداکاری کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں اریقہ کا کہنا تھا کہ میں جب میٹرک میں تھی، تو میں ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھا کرتی تھی، اس وقت میری سہیلیوں نے مجھے کہا تھا کہ تم بھی ویڈیوز بناؤ، جس پر میں نے کہا تھا کہ مجھ سے نہیں بنتی یہ ویڈیوز۔
لیکن میٹرک ہی میں میں نے ویڈیوز بنانا شروع کیں، لیکن وہ ویڈیوز میں شیئر نہیں کرتی تھی، کیونکہ وہ ویڈیوز ٹرائل تھا۔ لیکن گیارہویں جماعت میں میں نے باقاعدہ ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرنا شروع کیں۔ جن کا مجھے اچھا رسپانس ملا تھا۔ ایک سال ہی میں مجھے کافی پسند کیا جانے لگا تھا۔
والدین کو شروعات میں لگا کہ بیٹی دیگر ایپلیکیشنز ہی کی طرح اسے بھی استعمال کر رہی ہے۔ لیکن جب میں نے فالوورز کے بارے میں بتایا اور شہرت سے متعلق معلومات فراہم کیں، تو انہی لگا کہ ہاں بیٹی کچھ اچھا کر رہی ہے۔ والدین نے مجھے سپورٹ کیا تھا۔
منفی کمنٹس سے متعلق اریقہ کہتی ہیں کہ میں نے منفی کمنٹس سے متعلق بات اپنے بابا سے شئیر کی تھی وہ کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں لوگ کر کے بھی سنتے ہیں اور نہ کر کے بھی۔ کچھ نہ کر کے سننے سے بہتر ہے کہ کچھ کر کے سن لیا جائے۔
اریقہ کی تین بہنیں ہیں جبکہ وہ اپنی بہنوں میں سب سے بڑی ہیں۔ لیکن تیسرے نمبر والی بین اریقہ کے نقش قدم پر ہیں اور وہ انہیں فالو کرتی ہیں۔
میں اپنے دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ سوشل لائف کو لے کر چل رہی ہوں۔ مجھے صرف ایک دن کا وقت ملتا ہے جس میں میں ویڈیوز بناتی ہوں۔ چونکہ میں کوچنگ اور کالج جاتی ہوں، تو میرے پاس عام دنوں میں ٹائم نہیں ہوتا ہے، اسی لیے میں اتوار کو ہی ساری ویڈیوز بنادیتی ہوں، وہ ویڈیوز میں جب چاہے اپلوڈ کر دیتی ہوں۔
میں جس دن فارغ ہوتی ہوں اسی دن کپڑے تبدیل کر کر کے ایک ساتھ کئی ویڈیوز بنا لیتی ہوں اور پھر اپنے حساب سے ویڈیوز اپلوڈ کر دیتی ہوں۔
ٹک ٹاک پر اس وقت اریقہ کے حق کے فالوورز کی تعداد 3 ملین سے زائد ہے، اریقہ کہتی ہیں کہ جب والدہ کو فالوورز کی تعداد بڑھنے کے بارے میں بتایا تو وہ حیران رہ گئی تھیں۔ انہیں یقین نہیں آ رہا تھا۔
اریقہ کہتی ہیں کہ لڑکیوں کو خود پیسہ کمانا چاہیے، جبکہ ٹک ٹاک پر فحش اور تنقیدی ویڈیوز کو بھی اریقہ پسند نہیں کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ان چند لوگوں کی وجہ سے سب بدنام ہوتے ہیں۔
میں دوست نہیں بناتی ہوں کیونکہ سب چڑھتے سورج کو سلام کرتے ہیں۔ میرے مشکل سو دو سے تین دوست ہیں۔