بکری اور بندر کے بچے کی دوستی کے چرچے ہر طرف ۔۔ دیکھیں ویڈیو

image

یقیناً آپ سب نے اپنے بچپن میں جنگل بُک کہانی کو پڑھا ہوگا جہاں انسان اور جانوروں کی دوستی کی مثال دی گئی تھی۔ لیکن آج ہم آپ کو بکری اور بندر کی دوستی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں وہ کوئی کہانی نہیں، جبکہ ایک حقیقت ہے۔

سوشل میڈیا سایٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح بکری اور بندر کے بچے کے ساتھ ساتھ بیریز سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کی آواز دینے پر ایک بکری جھاڑیوں سے نکلتی ہے اور اس کی طرف دوڑتی ہے جبکہ جو کہ حیران کن ہے۔

بکری فوراً اس شخص کے قریب آتی ہے اور اس شخص کے ہاتھ میں موجود بیریز کو مزے سے کھانا شروع کر دیتی ہے۔ جبکہ بندر کا ننھا سا بچہ بکری کی گردن کے ساتھ چمٹا ہوا ہوتا ہے اور اُچھلتا ہوا بیریز کھانے کی کوشش کرتا ہے، اور ایک ایک بیر کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

دوسری جانب بکری اور بندر کے بچے کی یہ ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر 12 ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow