یہ 15 ہزار روپے کا صرف کھانا ہی کھالیتے ہیں ۔۔۔۔ جانیے ان 5 پالتو کتوں کے بارے میں جو پاکستان میں زیادہ مقبول ہیں

image

کتا ایک ایسا پالتو جانور ہے جو اپنے مالک کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتا ہے۔ اور یہ بات تو مانی جاتی ہے کہ کتے کی وفاداری کی مثال ہر کوئی دیتا ہے۔ آج ہم آپ کو ان پالتو کتوں کی نسلوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ پاکستان میں سب سے زیادہ پائی جاتی ہیں۔

جرمن شیفرڈ

جرمن شیفرڈ پاکستان میں سب سے زیادہ پائے جانے والی پالتو کتے کی نسل ہے۔ جرمن شیفرڈ ایک چوکس، ذہین اور فرمانبردار نسل ہے۔ جبکہ اپنے مالک کی حفاظت کرنا خوب جانتا ہے۔ اس کے علاوہ جرمن شیفرڈ کو باآسانی تربیت اور اپنی ضروریات کے مطابق کچھ بھی سکھا سکتے ہیں۔

اگر جرمن شیفرڈ کی عمر کی بات کی جائے تو 9 سے 13 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ جبکہ جرمن شیفرڈ کے بچے کی قیمت 70 ہزار روپے سے زائد ہے۔ ایک اندازے کے مطابق جرمن شیفرڈ پر ماہانہ خرچہ 14 ہزار روپے سے زائد ہوتا ہے۔

لیبریڈور

لیبریڈور پاکستان میں پالتو کتوں میں پائی جانے والی ایک اور مقبول نسل ہے۔ لیبریڈور دوستانہ نوعیت کے ساتھ ساتھ اجنبیوں سے حفاظت اور آپ کے املاک کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق لیبریڈور کے بچے کی قیمت 40 سے 90 ہزار روپے کے درمیان ہوتی ہے۔

پوڈل

پاکستان میں پائی جانے والی پالتو کتوں کی نسلوں میں ایک پوڈل نسل بھی ہے۔ جو کہ اپنے معصوم سے چہرے کے ساتھ زندہ ترین کتے ہوتے ہیں۔ پوڈل نسل کے کتے گھوبگھرالی کھال کے مالک ہوتے ہیں۔ مزید یہ کے ان میں چھوٹے نسل کے کتے بھی ہوتے ہیں۔ جبکہ پوڈل نسل کے کتے گھر کے پالتو جانور کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

انگلش بلڈگ

اتنا مقبول نہیں جتنا کہ وہ پاکستان میں 8 ویں پوزیشن پر ہیں۔ یہ چھوٹے درمیانے سائز کے کتے پٹھے ، مضبوط اور مضبوط ہوتے ہیں۔ انہیں تیزی سے تربیت بھی دی جا سکتی ہے اور

پاکستان میں انگلش بلڈگ کا مقبول ترین کتوں کی نسل میں سے 8 نمبر ہے۔ انگلش بلڈگ یوں تو چھوٹے درمیانے اور مضبوط جسامت کے مالک ہوتے ہیں۔ جبکہ لوگ انہیں پالتو کتوں کی طرح رکھنا پسند کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ بلڈگ دوستانہ ، چوکس اور عظیم ساتھی ہیں۔ یہ عام طور پر 40 سینٹی میٹر لمبے اور 18-20 کلو وزن کے ہوتے ہیں۔

انگلش پوائنٹر

درمیانے درجے کے انگلش پوائنٹر تیز، ذہین اور شکاری کتوں کی نسل ہے۔ جو کہ بڑی آسانی کے ساتھ تربیت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 65 سینٹی میٹر لمبے اور وزن 25 سے 30 کلوگرام ہکے ہوتے ہیں۔ ان کی عمر زیادہ سے زیادہ 14 سال تک ہوتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow