بھابھی نے مجھے دعاؤں کیلئے کہا تھا پر میرا بھائی ہی اس دنیا سے چلا گیا ۔۔ عمر شریف کے بعد انکے قریبی ساتھی رو پڑے

image

ایشیا کے سب سے بڑے کامیڈین عمر شریف آج جرمنی میں انتقال کر گئے ہیں انہیں علاج کیلئے ہی امریکہ لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی اللہ پاک کو پیارے ہو گئے۔اور انکے انتقال پر پاکستان کی شوبز انڈسٹری اور انکے ساتھی فنکار شدید غمگین ہیں اور انکے انتقال پر انکا کیا کہنا ہے، آئیے جانتے ہیں۔

رؤف لالا:

کامیڈین کنگ عُمر شریف کے ساتھی کامیڈی اداکار رؤف لالا نے کہا ہے کہ عمر شریف کے انتقال سے لگتا ہے کہ ہمارےوالد کا انتقال ہوگیا اور مزید کہا کہ عمر شریف کو ہمیشہ بڑے بھائی کی طرح پایا۔

شکیل صدیقی:

شکیل صدیقی (تیلی) نے کہا کہ میں نے انکے ساتھ 20 سال کام کیا اور ہمیشہ انکے بچوں کی طرح رہا انکے ساتھ یہی نہیں بلکہ وہ میرے استادہیں۔ اور انتقال کی خبر سن کر میں بہت رنجیدہ ہوں۔

جاوید شیخ:

اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ عمرشریف میرے پرانے ساتھی تھے، ان کے بیٹے سے رابطے میں تھا، عمرشریف جیسا فنکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے، ان کو دنیا کے ہر کونے میں لوگ جانتے تھے، دنیا کو ہنسانے والا آج ہمیں رلا گیا۔

اداکارہ ریشم:

اداکارہ ریشم نے انتہائی رونے کے انداز میں کہا کہ میرا بھائی دنیا سے چلا گیا ہے اور میں اس وقت بھی اس کے ساتھ نہیں تھی۔مزید یہ کہ ادکارہ ریشم نے کہا کہ عمر شریف کی اہلیہ غزل جو کہ میری بھابھی ہیں انہوں نے مجھ سے جاتے ہوئے کہا تھا کہ عمر کیلئے دعا کرنا ۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری تو دنیا ہی اجڑ گئی ہے۔ادکارہ ریشم عمر شریف کی منہ بولی بہن ضرور تھیں مگر سگی بہنوں سے زیادہ پیار کرتی تھیں۔

اداکار معمر رانا :

معروف اداکار معمر رانا کا کہنا ہے کہ میں جیسے ہی سو کے اٹھا تو یہ خبر دیکھی جس سے میرے رنتٹے کھڑےہو گئے، اور کچھ دیر تک تو کسی سے بات تک ہی نہیں کی میں نے۔ ساتھ ہی ساتھ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسے اداکار تھے جو ہمیں کام دلواتے تھے اور کہتے تھے کہ اس بچے کو کام دو یہ مجھ سے بھی بہترین اداکار ہے اور کہا کہ جب میں پہلی مرتبہ کراچی آیا تو ان کے گھر ٹھرا، انہوں نے میرے لیے بہترین کھانے کا انتظام کیا اور کیک بھی کھلایا، بس یہی کہنا چاہوں گا کہ میرے محسن کو اللہ پاک جنت میں اعلیٰ مقام دے۔

مصطفیٰ قریشی:

مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ آج بہت بڑے فنکار ہم سے جدا ہوگئے، عمر شریف مزاح کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کرتے تھے۔

علی ظفر:

علی ظفر نے روتے ہوئے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ میرے استاد ہیں اداکاری میں عمر بھائی اور میں سمجھتا ہوں کہ وہ سب سے اچھے اداکار تھے۔ کیونکہ جب بھی کہیں میں پھنس جاتا تو وہ میری مدد کرتے۔لیکن آن میں اپنے سب سے اچھے محسن سے جدا ہو گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow