آپنے ہنسانے کے اندازسے پوری دنیا کو اپنا گرویدہ کرنے والا عمر شریف آج سب کو روتا ہوا چھوڑ گیا۔ اب وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اقدامات کیے جا رہے ہیں کہ عمر شریف کی میت کو جلد پاکستان لے آیا جائے اور اس کیلئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر فیصل جاوید عمر شیف کی فیملی سے رابطے میں ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ کے انتقال کی خبرسن کر دل کو سخت صدمہ پہنچا،عمر شریف کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ عمر شریف ہمارے پاکستان کا اثاثہ ہیں اور انکے جانے سے آج پوری قوم رنجیدہ ہے۔
واضح رہے کہ عمر شریف کو دل کی بیماری تھی اس کے علاوہ انہیں کینسر اور یاداشت کی بھی بیماری لاحق ہو گئی تھی جس کے علاج کیلئے انہیں حکومتی امداد کے زریعے امریکہ لے جایا جا رہا تھا کہ جرمنہ پہنچے پر ہی انکی طبعیت خراب ہوئی جس پر انہیں جرمنی کے ہی اسپتال میں داخل کروایا گیا مگر وہ صحت مند نہیں ہو سکے اور اللہ کو پیارے ہو گئے۔