شاہ رخ خان کے بیٹے کو اچانک پولیس نے گرفتار کیوں کر لیا ۔۔ بالی ووڈ سے نئے انکشافات سامنے آ گئے

image

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ویسے تو میڈیا میں مثبت طور پر اور اپنی اداکاری کی بنا پر جانے جاتے ہیں لیکن اس بار وہ میڈیا پر کچھ اور ہی وجہ سے سامنے آئے ہیں۔ شاہ رخ خان کو اس وقت میڈیا کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے جب ان کے بیٹے آریان خان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی) کی جانب سے کنگ خان کے بیٹے آریان خان کو حراست میں لیا گیا ہے،جبکہ ان پر منشیات استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ آریان خان سے تفتیش جاری ہے جبکہ ان سے ساحل سمندت کے کنارے ہونے والی پارٹی سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
این سی بی کی جانب سے آریان خان کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ اس بات کو یقین بنایا جا رہا ہے کہ موبائل فون سے منشیاست کے استعمال اور خرید و فروخت کے ٹھوس شواہد مل سکیں۔ جبکہ کنگ خان کہتے ہیں کہ انہیں فالحال اس صورتحالک کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہے، میں سب سے رابطے میں ہوں۔ شاہ رخ خان نے میڈیا سے زیادہ بات چیت نہیں کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow