شوہر بیمار ہو جائے تو بیوی کا سکون ختم ہو جاتا ہے جب تک شوہر ٹھیک نہ ہو جائے بے چینی لگی رہتی ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ کچھ بھی ہو بس مجازی خدا ٹھیک ہو جائے۔ البتہ ایک ایسے جوڑے کی کہانی سعودی عرب سے سامنے آ رہی ہے جہاں بیوی شوہر کی عیادت کرنے ہسپتال گئی تو شوہر نے اسے طلاق دے ڈالی۔
واقعہ کچھ یوں ہوا کہ سعودی شیخ نے تیسری شادی کرتے وقت اپنی پہلی اور دوسری کو نہیں بتایا تھا اور ان سے چھپ کر تیسری شادی کی تھی اور نکاح نامہ پر یہ شرط لکھوائی گئی تھی کہ تیسری بیوی اور اس کے گھر والے ہماری شادی کو خفیہ رکھیں گے، کسی سے ذکر نہیں ہوگا اور نہ زیادہ رشتے دار ملیں گے اور تیسری بیوی کہیں ابہر جا کر بھی یہ نہیں کہے گی کہ میں اس کا شوہر ہوں، جس پر لڑکی اور اس کے گھر والوں نے رضامندی سے شادی کرلی۔
لیکن جب شوہر بیمار ہوا بیگم کو معلوم ہوا تو وہ ملنے گئی، لیکن چونکہ شوہر کی 2 بیویاں اس وقت وہاں موجود تھیں، جن کو معلوم ہوگیا کہ ہمارے شوہر نے تیسری شادی کر رکھی ہے، اب پریشان حال ڈرپوک شوہر نے تیسری بیوی سے بناء بات کئے ہی اس کو طلاق دے ڈالی۔