ویسے تو کئی ایسے شوبز ستارے ہیں جو کہ سماجی برائیوں کے خلاف بھی اپنا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں مگر کچھ دیر بول کر پھر چپ ہو جاتے ہیں۔ لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو اپنی اداکاری کے ذریعے ایک ایسی مںطر کشی کرتے ہیں کہ لوگ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتے ہیں۔
ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ اداکارہ یسریٰ رضوی نے کس طرح تصاویر کے ذریعے زبردستی کی شادی کو اجاگر کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تصاویر میں یسریٰ نے سرخ جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے، ماتھے پر جھومر بھی ہے، ہاتھوں میں لال چوڑیاں، جبکہ آںکھوں میں کاجل لگایا ہوا ہے۔ یسریٰ نے لپ اسٹک بھی ایسی ہی لگائی ہے جیسے کہ ایک دلہن خود اس رشتے سے خوش نہ ہو۔
یسریٰ نے اپنے ہاتھوں میں زنجیر باندھی ہوئی ہے اور دوسری تصویر میں یسریٰ نے گلے میں زنجیر پہنی ہوئی ہے۔ زنجیر پہن کر یسریٰ نے اس سماجی برائی کو واضح کیا ہے جس سے کئی لڑکیاں اپنے خواب پورے نہیں کر سکیں اور اب ایک ایسی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں جو کہ خود انہیں پسند نہیں تھی۔
یسریٰ کے چہرے کے تاثرات نے ان تصاویر میں جان ڈال دی ہے، وہ اس حد تک آپ مشکل گھڑی کو یاد کر رہی ہیں کہ دیکھنے والے بھی اس دلہن کے احساسات کو سمجھ پا رہے ہونگے۔