سوشل میڈیا پر دنیا بھر سے مختلف حیرت انگیز ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتی ہیں۔ آج بھی ایک ویڈیو ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں جس نے لوگوں کی دلچسپی اپنی جانب موڑ لی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ ایک بچہ گاڑی کے اندر موجود ہے اور گاڑی کا دروازہ لاک ہوگیا ہے اور سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ چابی بھی اندر ہی رہ گئی ہے۔
گاڑی کے باہر لوگوں کا مجمع لگ گیا ہے اور لوگوں کی نگاہیں گاڑی کے اندر موجود بچے پرتھیں۔ ایک شخص ننھے بچے کو ہاتھ کی مدد سے چابی کا اشارہ کرتا ہے کہ شاید بچہ سمجھ جائے۔ شروع میں بچے کو اشارہ سمجھ نہیں آتا۔ بہت کوششوں کے باہر موجود شخص گاڑی کے اندر موجود چابی کی طرف انگلی سے اشارہ کرتا ہے تو فوراً بچہ چابی کو اٹھانے کی کوشش میں لگ جاتا ہے۔
بعد ازاں تھوڑی دیر بعد بچہ سیٹ کی نیچے گری ہوئی گاڑی کی چابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ پھر آتا ہے یہ مسئلہ کہ چابی سے گاڑی کا دروازہ ان لاک کیسے کیا جائے؟
ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔