بنی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کا انجام کسی دور میں بھی اچھا نہیں رہا اور بالکل اسی طرح شیطان اکرٹونسٹ لارس ولکس کا بھی انجام ہوا ہے۔
گستاخانہ خاکے بنانے والا سویڈن کا کارٹونسٹ لارس ولکس عبرتناک حادثے میں مرگیا ہے۔
سویڈش پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ 75 سالہ کارٹونسٹ اور دو پولیس افسران گزشتہ رات کار حادثے میں دم توڑ گئے ہیں، ان کی گاڑی رات گئے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔
دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور ٹرک ڈرائیور کو اسپتال منتقل کر دیا ،حادثے کی وجہ فی الحال معلوم نہ ہوسکی لیکن کارٹونسٹ دم توڑ چکے ہیں۔
لارس اپنی پولیس سیکیورٹی کے ساتھ سفر پر جارہا تھا کہ مارکیریڈ نامی قصبے کے قریب گاڑی ٹکرائی جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔
واضح رہے کہ 2007 میں لارس نے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے بعد ان کو القاعدہ کی جانب سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی البتہ اس کے بعد لارس کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔
ان کے مرنے کی خبر پر سوشل میڈیا صارفین خوشی کا اظہار بھی کر رہے ہیں کسی کا کہنا ہے کہ اچھا ہوا برائی دنیا سے ختم ہوگئی تو کوئی کہہ رہا ہے عبرت ناک انجام پایا ہے۔