مجھے سانس نہیں آتا تھا اس لئے سرجری کروائی ۔۔ وہ 5 اداکارائیں جنہوں نے اپنے چہرے کی سرجری کروا کر شکل ہی بدل ڈالی

image

کاسمیٹک سرجری ہو یا دل کی سرجری ان کو کروانے کے بعد انسانی جسم میں کئی طرح کی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، جو لوگ کاسمیٹک سرجری کرواتے ہیں ان کے چہرے سے عیاں ہو جاتا ہے کیونکہ وہ پہلے سے مختلف نظر آتے ہیں اور دل کی سرجری یا گردے کی کروائی جائے تو جسمانی طور پر انسان کمزور ہو جاتا ہے۔ ہمارے ہاں یہ رجحان پایا جاتا ہے جس نے بھی سرجری کروائی ہے خصوصاً کاسمیٹک سرجری وہ خوبصورت دکھنے کے لئے کروائی ہے، مگر ہمیں نہیں معلوم ہوتا کہ کس کے ساتھ کیا بیماری ہے؟ کیا مسئلہ ہے؟ بالکل اسی طرح ہمارے اداکار بھی ہیں جو مختلف قسم کی سرجریاں کرواتے رہتے ہیں۔

٭ اداکارہ صحیفہ جبار:

پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار جو ہر قسم کے سماجی معاملات میں سب سے پہلے آواز اٹھاتی ہیں۔ انہوں نے 2 ہفتے قبل ناک کی پلاسٹک سرجری کروائی تھی جس کے حوالے سے انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ: '' میں نے ناک کی سرجری خوبصورت دکھنے کے لئے کروائی بلکہ 11 سال سے ڈیویئیٹڈ سیپٹم میں مبتلا ہوں، میری ناک کی ہڈی بڑھ چکی تھی، جس کی وجہ سے سانس لینے میں بھی تکلیف تھی اور سردیوں کے موسم میں تو ناک سے خون بہنا شروع ہو جاتا تھا جو ناقالِ برداشت ہوچکا تھا، میں خود اپنے اطراف چھری کانٹے جیسی چیزیں برادشت نہیں کرسکتی بہت خوفزدہ تھی لیکن بار بار تکلیف سہنے سے اچھا تھا کہ اپریشن کروالوں۔ ''

٭ اداکارہ علیزے شاہ:

معصوم سی بھولی بھالی سی دکھنے والی اداکارہ علیزے جس وقت پاکستانی انڈسٹری میں آئیں ان کو بہت پسند کیا گیا لیکن اہستہ آہستہ یہ متنازعہ بنتی گئیں اور پھر جب انہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی تو یہ بالکل بدل گئیں جس پر ان کے مداحوں نے بھی تنقید کی۔

٭ اداکارہ سونیا حسین:

اداکارہ سونیا حسین جو صبور علی کی سب سے پکی دوست ہیں اور اکثر ان کی باتیں بتاتی رہتی ہیں، یہ بھی ہونٹوں کی سرجری کرواچکی ہیں، پہلے ان کے ہونٹ نظر نہیں آتے تھے لیکن سرجری کے بعد تو واضح نظر آنے لگے۔

٭ اداکارہ ہانیہ عامر:

اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی تھی جس پر بہت تنقید کی گئی تھی اور ان کا چہرہ براہِ راست بالکل بدل گیا تھا۔

٭ اداکارہ غنا علی:

اداکارہ غنا علی نے اپنے چہرے کی سرجری کروائی، انہوں نے ہونٹوں اور ناک کو بالکل تبدیل کر دیا جس کے بعد ان کا چہرہ پہلے سے مختلف نظر آنے لگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow