پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ صبور علی نے حال ہی میں ایک صارف کو کرارا جواب دیا جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔
اداکارہ صبور علی کئی ڈرامہ سیریلز میں کچھ قابل ذکر کردار نبھا چکی ہیں اور وہ حقیقی زندگی میں بھی بہترین کردار کی مالک ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین اداکاروں کی ٹرالنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اداکار بھرپور طریقے سے صارفین کی ٹرالنگ کا جواب بھی دیتے ہیں۔
واپس آتے ہیں صبور علی کا مداح کو کرارا جواب دینے والی بات پر جب انہوں نے سوشل میڈیا صارف کو اپنے جواب سے لاجواب کر دیا۔
صبور علی کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں وہ سرخ ٹاپ اور پتلی جینز زیب تن کی ہوئی تھیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ کر دہ تصویر پر لکھا جاتا ہے کہ آپ اور علی دونوں موٹے ہو رہے ہو۔
لیکن یہاں تبصری کرنے سے قبل صارف یہ بھول گیا تھا کہ سامنے کون موجود ہے۔ اداکارہ صبور علی نے صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے معصومانہ انداز سے لکھا کہ ' جی خوشی سے'۔
خیال رہے اداکارہ صبور علی اکثر اپنے دلچسپ تبصروں سے لوگوں کے دل جیت لیتی ہیں۔ اس سے قبل بھی انہوں نے کئی صارفین کو اسی طرح کے جواب دے چکی ہیں۔