میں 4 سال ملک سے باہر تھا اور وہاں بھی ۔۔ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے روتے ہوئے اہم راز پر سے خود ہی پردہ ہٹا دیا؟

image

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، بھارتی نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ(این سی بی) کنٹرول بیورو نے آریان خان کو عدالت میں پیش کیا جہاں معمول کی کارروائی ہوئی اور عدالت کے ہی حکم پر انہیں دوبارہ ایک روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ، بھارتی میڈیا اور این سی بی کے مطابق دوران تفتیش آریان خان نے اپنے جرم کا اقرار کیا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔

یہی نہیں اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ پچھلے 4 سالوں سے منشیات کے عادی ہیں ،اور جب وہ برطانیہ اور دبئی وغیرہ میں تھے تو بھی منشیات کے عادی تھے۔اور این۔بی۔سی نے آریان خان کی فون پر انکی بات انکے والد شاہ رخ خان سے کروائی لیکن صرف 2 منٹ۔

یہاں یہ بات بھی واضح کردینے کی ضرورت ہے کہ کروز شپ جس پر 2 اکتوبر کو خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے 13 گرام کوکین، 5 گرام ایم ۔ڈی، 21 گرام چرس، 22 گولیاں ایکسٹسی اور 13 لاکھ 33 ہزار نقدی بھی ملی جسے ضبط کر لیاگیا۔

اس کے علاوہ انکی رہائی کے ابھی تک کوئی امکانات نظر نہیں آرہے ہیں اور بھارتی میڈیا کے ہی مطابق ابھی انہیں اور بھی جیل میں رکھا جا سکتا ہے، آریان خان کی گرفتاری کی خبریں جب منطرعام پر آئیں تو سلمان خان ممبئی میں موجود انکی رہائش گاہ منت ہاؤس ہاؤس پہنچے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل رہی۔

واضح رہے کہ صرف آریان خان ہی نہیں بلکہ انکے ساتھ 7 افراد اور بھی گرفتار کیے گئے تھے جن کے نام یہ ہیں، منمون دھمیچا،اربازمر چنٹ،اسمیت سنگھ،موہک جسوال، گومیت چوپڑا، نوپو سریکا اور وکرانت چھوکر۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow