لوگ اپنے گھروں میں بلی، کتے، طوطے وغیرہ پالتے ہیں لیکن کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ کوئی اپنے گھر میں بڑا اژدھا بھی پال سکتا ہے؟ یقیناً اژدھے کا نام سن کر ہی انسان کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔
لیکن اب ایک ایسی لڑکی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو اپنی گودوں میں بڑے سائز کے اژدھے کو کھلاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ خوفناک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جو کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں فوٹو اور ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھی جس کو دیکھ کر ہی لوگ خوفزدہ ہوگئے تھے۔
دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی لڑکی کی اژدھے کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیوز موجود ہیں، اور انہیں اژدھے پالنے کا شروع سے ہی بہت شوق ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی گھر کے باہر بیٹھی موبائل چلا رہی ہے اور اس کے قدموں میں لمبا اژدھا موجود ہے جس کا تھوڑا حصہ لڑکی کی گود میں ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف تبصرے پیش کیے گئے۔
ایک صارف نے کہا کہ سانپ پالنے سے اچھا ہے انسان گھر میں شیر اور چیتا پال لے۔
سوشل میڈیا پوسٹ پر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ویڈیو کہاں کی ہے البتہ پوسٹ پر کچھ افراد کا کہنا ہے کہ مذکورہ ویڈیو انڈونیشیا کی ہے۔