دنیا بھر میں سماجی رابطے کیلئے استعمال ہونے والی سروسز فیس بک، واٹس ایپ، میسجنگ اور انسٹاگرام کی سروسز اچانک معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق واٹس سمیت دیگر سماجی رابطے کیلئے استعمال ہونے والی سروسز متاثر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہو رہا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے وضاحتی بیان جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ کچھ لوگوں کو واٹس ایپ چلانے میں مسائل کا سامنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے صارفین کو جلد اس بارے میں اپ ڈیٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا بھر میں صارفین کی ان پلیٹ فارمز تک رسائی مشکل ہوگئی۔