موت کا ایک وقت ہے جو خدا کی طرف سے تعین کر دہ ہے کب کس کا وقت آ جائے یہ کوئی نہیں جانتا مگر مسلمانوں کی بڑی خواہش ہوتی ہے کہ جب وہ وقتِ مرگ کو پہنچیں تو ان کی زبان پر کلمہ شہادت ہو یا پھر کلامِ پاک ہو، یہ خواہش صرف اللہ کے پسندیدہ بندوں کی ہی پوری ہوتی ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا مصر میں جہاں ایک شخص اپنی دکان میں نماز کی ادائیگی کر رہا تھا کہ اسی دوران سجدے کی حالت میں وہ دم توڑ گیا۔
مصری میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مصر کے شہر سموحہ میں پیش آیا جہاں اسٹور میں شہری کی نماز پڑھ رہا تھا جوں ہی سجدے میں گیا اس کی روح قبض ہوگئی۔ واقعہ سی سی ٹی وی میں محفوظ ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوش نصیب شخص رکعت ادا کرتے ہوئے دوسرے سجدے میں جاتے ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
واقعے میں انتقال کرجانے والے شخص کا نام احمد السید بتایا جاتا ہے جو 3 بچوں کا باپ تھا، ان کے گھر والے بتاتے ہیں کہ:
''
احمد کی خواہش تھی کہ جب بھی مروں سجدے کی حالت میں مروں تاکہ باوضو اپنے خدا سے ہم کلام ہوسکوں۔
''