اللہ پاک انسان کو کئی معجزے دیکھاتا ہے کہ وہ صحیح راستے پر چل سکے۔ کچھ اسی طرح کا ایک معجزہ ایران کے ساحل پر بھی دیکھنے کو ملا ہے جسے انسان دیکھنے کے بعد دنگ رہ گئے ہیں کہ آخرایسا ہو بھی سکتا ہے؟ چابہار جو کہ ایران کا ساحل ہے۔
اس پر سمندر میں خشک جگہ پر ایک گڑھا پڑ گیا ہے جس میں سے پانی بہت ہی تیز رفتار سے باہر نکلتا ہے ۔دراصل ماجرا یہ ہے کہ یہاں زمین کے نیچے پانی موجود ہے اور یہ اللہ پاک کی قدرت ہی تو ہے کہ باقی پوری زمین میں کوئی اس طرح گڑھا موجود نہیں بس سمندر سے قرب خشک جگہ پر ایک یہی گڑھا ہے۔
اور حیرت کی بات تو یہ ہے کہ گڑھے کے ارد گرد بس تھوڑی بہت حریالی ہے اور باقی زمین پر حیالی نہیں جب پانی اس میں سے باہر نکلتا ہے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ دھواں ہے۔مزید یہ کہ پانی باہر نکلنے سے پہلے ایک انتہائی خطرناک پانی کی آواز آتی ہے۔جس سے کئی لوگ ڈر بھی جاتے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جبکہ اسی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی لوگ اس منظر کو اپنے موبائل فون میں ویڈیو بنا کر قید بھی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چابہار سمندر کے ساحل پر واقع شہر اور ایرانی بندرگاہ ہے ، شہر ستان چابہار کا صدر مقام ہے۔ یہ پاکستانی زیر تعمیر بندرگاہ گوادر سے مغرب کی طرف واقع ہے۔