انگریزی کا ایک مشہور محاورہ ہے کہ، (Not all superheroes wear capes)
مطلب، ہر سپر ہیروز کسی خاص لباس میں ملبوس نہیں ہوتے ہیں۔ ایسے ہی تین سپر ہیروز نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر معذور شخص کی جان بچانے کیلئے آگ میں کود پڑے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کے ایک معذور شخص عمارت میں لگی آگ میں پھنسا ہوا ہے۔ فرانس کے شہرموجود ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جبکہ آگ لگنے کے باعث گھروں میں دھواں بھر گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھواں بھرنے کے باعث معذور شخص بالکنی میں موجود ہے۔
جبکہ عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ ایسے موقع پر ایمرجنسی سروس کے اہلکار موجود ہوتے ہیں۔ تاہم ان کی غیر موجودگی میں تین فرانسیسی نواجوان نے، جلتی ہوئی عمارت میں پھنسے ہوئے جسمانی طور پر معذور، شخص کو بچانے کیلئے عمارت پر چڑھ گئے۔
پہلے تو نوجوان نے اس شخص کے ساتھ والی بالکنی کے ذریعے معذور شخص کو نکالنے کی کوششیں کی، مگر مختلف کوششیں ناکام ہونے پر، نوجوان نے فیصلہ کیا کہ اور کسی نہ کسی طرح مشکلات کے باوجود اس شخص تک پہنچ گئے اور بہت احتیاط کے ساتھ اس معذور شخص کو ساتھ والے فلیٹ کی بالکونی پر منتقل کیا۔
تاہم معذور شخص کو محفوظ دیکھ کر نیچے موجود افراد کی سانس میں سانس آئی اور انہوں نے ان تین افراد کی بہادری اور ہمت پر داد دی۔ میڈیا نے جب ان نوجوانوں کی بہادری کے بارے میں پوچھا تو ایک نوجوان نے جواب دیا کہ میرے پاس ڈرنے کا وقت نہیں تھا کیونکہ مجھے فوری طور پر اوپر جانا تھا۔