دنیا میں چند ایسے بھی مقامات ہیں جہاں ہر کوئی جانے سے ڈرتا ہے۔ لیکن ہر انسان ان جہگوں کے بارے میں جاننا ضرور چاہتا ہے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسی جگہ کے بارے میں بتائیں گے، جہاں کوئی شخص جانے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا۔
آج ہم آپ کو جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں موجود ایک جزیرہ کے بارے میں بتائیں گے۔ جہاں انسان نہیں بلکہ سانپوں کا راج ہے۔ برازیل کے شہر ساؤ پالو کے ساحل سے 150 کلومیٹر فاصلے پر ایک جزیرہ ہے جیسے الہ دا کوئیماڈا گرانڈے(Ilha de Queimada Grande) کہا جاتا ہے۔
برازیل میں عام طور پر اس خوفناک جزیرہ کو "سانپوں کا جزیرہ" کے نام سے پکارتے ہیں۔ دراصل اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ اس جزیرے میں رکھے گئے ہر قدم پر زہریلے سانپ ہی سانپ موجود ہیں۔ جبکہ کہا جاتا ہے کہ یہاں موجود سانپوں کی مختلف اقسام برازیل کے علاوہ دنیا میں کہیں اور پائی نہیں جاتی۔ ایک اندازے کے مطابق اس جزیرے پر ہزاروں زہریلے سانپ موجود ہیں
اس کے علاوہ اس جزیرے کے بارے کئی اسی باتیں مشہور ہیں، جن میں سے ایک یہ کہ ماہی گیر کو سانپوں نے مار دیا تھا اور اس کی لاش تالاب میں پائی گئی تھی۔ البتہ ایک ماہی گیر کے مطابق اس جزیرہ پر خزانہ موجود ہے، جس کی حفاظت سانپ کرتے ہیں۔ تاہم سرکاری طور پر اس جزیرے پر کسی کے موت یا حادثے کے حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
برازیل کی حکومت نے انسانی جانوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سانپوں کے اس جزیرے پر عام افراد کے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ البتہ وہاں جانے کیلئے خصوصی اجازت کی شرط عائد ہے۔