چند دن قبل نئی دہلی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اچانک بندر آپہنچا، جس کے بعد بندر نے ائیرپورٹ پر بڑے اطمینان کے ساتھ کھایا پیا اور پھر وہاں سے چلتا بنا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اچانک بندر آگیا۔ جبکہ کے صورتحال اس وقت بگڑی جب بندر وی آئی پی لاونج میں گھس گیا۔ تاہم وہاں پر موجود ایک شخص نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر بڑے آرام سے ائیرپورٹ کے وی آئی لاونج میں موجود بار میں سے کھانے پینے کے بعد، کاؤنٹر پر موجود سامان کو چیک کررہا ہے۔ تاہم تھوڑی دیر بعد بندر خود لاؤنچ کی چھت کے راستے سے ائیرپورٹ سے باہر نکل گیا۔
جبکہ اس دوران وہاں موجود کسی شخص نے بندر کو پکڑنے کی کوشش نہیں کی، بلکہ بندر کی حرکتوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔