اب سب ڈیجیٹلی ہوگا۔۔۔ جانیے عمرہ اور حج پر جانے والوں کیلئے، ڈیجیٹل سسٹم سے کیا فائدہ ہوگا؟

image

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد حج و عمرہ سمیت دنیا بھر میں سفری ویزا پر شرائط سخت ہوگئیں تھیں۔ تاہم خبر کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کی جانب سے حج و عمرہ کے ویزے کی کاروائی کو مزید آسان بنانے کا کہا گیا تھا۔ جس کے بعد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ویزا کے حصول کو آسان بنانے کیلئے ڈیجیٹل فنگر پرنٹ کی سہولت فراہم کرنے کے سسٹم کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عمرہ اور حج پر جانے والے زائرین کو، سمارٹ فون کے ذریعے ڈیجیٹل فنگر پرنٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ جبکہ اس سروس سے بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو ویزے کے حصول میں آسانی پیدا ہوگی۔

اس کے علاوہ اس سروس سے عازمین حج و عمرہ زائرین گھر بیٹھے اپنی فنگر پرنٹ اور آئی اسکین کا ڈیٹا اپنے فون کے ذریعے اپلوڈ کرسکیں گے۔ جس سے انہیں فنگر پرنٹ کی تصدیق کیلئے کسی بھی دفتر میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

تاہم جن ممالک میں ڈیجیٹل سسٹم کا اجرا کیا جائے گا، وہاں کے زائرین اور عازمین کیلئے الیکٹرانک ویزے کے حصول کیلئے بھی آسانی ہوگی۔

دوسری جانب آن لائن سسٹم کے ذریعے ویزا حاصل کرنے والے افراد کو سعودی عرب پہنچنے پر انہیں دوبارہ فنگر پرنٹ لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں امیگریشن کاؤنٹر پر صرف ڈیجیٹل تصدیق کی کروانا ہوگا، جس سے مسافروں کا کافی وقت بچے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب پہلا ملک ہے جو کہ سمارٹ فون کے ذریعے فنگر پرنٹ اور اسکین کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts