پہلے ان کی آواز کسی کو پسند نہیں تھی لیکن ۔۔ نصرت فتح علی خان کے گانے کاپی کرنے والا یہ بھارتی گلوکار کون ہے اور یہ کیسے مشہور ہوا؟

image

پاکستان وہ ملک ہے جس کے نامور ستارے تو دنیا سے چلے گئے مگر ان کے کاموں سے دنیا آج بھی فائدہ اٹھاتی ہے یہی وجہ ہے کہ نصرت فتح علی خان کو کون نہیں جانتا دنیا آج بھی انکے گانے گا کر یا پھر اپنے چینلز پر شیئر کر کے شہرت اور پیسہ بنا رہے ہیں۔اس کی زندہ مثال ہمارے سامنے بھارتی گلوکار جوبن نوتیال ہیں۔

جنہوں نے کچھ ماہ قبل ایک نصرت فتح علی خان گا ہی گایا ہوا گانا گایا جس کے بول تھے "آنکھ اٹھی محبت نے انگڑائی لی، دل کا سودا ہوا چاندنی رات میں" یہ گانا جیسے ہی منطر عام پر آیا تو پوری دنیا میں ایک بھونچال کھڑا ہو گیا کہ اس جوبن نوتیال نامی لڑکے کی کیا آواز ہے۔ ہر طرف یہی گانا سنتے لوگوں کو دیکھا گیا جبکہ یہ گانا۔

پہلے تو انہوں نے یہ گانا ایک گانوں کی ایجنسی جس کا نام "ٹی سیریز " ہے اس کیلئے گایا۔ اس گانے کی مقبولیت کو دیکھ کر بھارتی ہدایتکار کی چاہت پر ایک بھارتی فلم میں بھی اس گانے کو شامل کیا گیا جس میں بھارتی اداکار عمران ہاشمی اور ایک نئی اداکارہ شامل تھیں۔

صرف یہی نہیں اب بھی جوبن نوتیال نے نصرت فتح علی خان کے گانوں کو کاپی کرنا نہیں چھوڑا اور انہوں نے ایک اور گانا "دل غلطی کر بیٹھا ہے" اس گانے میں یہ خود ایک ہیرو کے روپ میں نظر آئے اور مشہور بھارتی اداکارہ مونی روئے ہیروئن کے طور پر نظر آئیں۔اب تو ہر طرف پھر سے انہوں نے سب کو پیچھے چھوڑ کر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

اس کے علاوہ یہی جوبن نوتیال آج سے کئی سال پہلے ایک بھارتی گانوں کے مقابلوں میں آڈیشن دینے کیلئے گئے تھے جہاں پہلے تو انکی آواز سب ججز کو بہت پسند آئی لیکن یہ بھی کہا کہ ابھی اور بھی آپکو اپنی آواز پر کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن سونو نگھم نامی ایک گلوکار نے انہیں یہ بول کر دل توڑ دیا کہ آپکی آواز نے مجھے تھوڑا بھی متاثر نہیں کیا مگر 2 ججز کو انکی آوازپسند آئی تھی جس کی وجہ سے یہ شو کا حصہ تو بن گئے مگر یہ شو جیت نہ سکے۔

واضح رہے کہ اب اسی جوبن نوتیال کو انڈین آئڈل جیسے بڑے شو میں بطور مہمان بلایا گیا ۔ وہ کہتے ہیں نہ کہ جب قسمت دیتی ہے تو چھپڑ پھار کر دیتی ہے۔جوبن نوتیال بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر دھیرا دھن میں پیدا ہوئے انہیں سن 2016 میں مرچی ایوارڈ سے وازا گیا یہ ایوارڈ انہیں بجرنگی بھائی جان میں انکے گانے "زندگی کچھ تو بتا " کی وجہ سے یہ ایوارڈ ملا اور سن 2015 میں انہیں زی بزنس ایوارڈ حاصل کیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts