افغانستان کے شمالی شہر قندوز میں زوردار دھماکہ سنا گیا، یہ دھماکہ عینی شاہدین کے مطابق نماز جمعہ کے دوران ہوا۔اب تک کی معلومات کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں 15 سے زائد افراد انتقال کر گئے اور 90 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
مزید یہ کہ افغان حکومت کے وزیر داخلہ کے ترجمان قاری سید خوستی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے اس زوردار دھماکے کے کی تصدیق کی اس کے علاوہ کچھ نہیں بتایا۔جان لیوا دھماکے میں جو خوش قسمتی سے بچ گئے انکا کہنا تھا کہ نمازِ جمعہ ادا کر رہے تھے کہ دھما کے کی آواز سنائی دی۔
واضح رہے کہ اب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ دوپہر کو قندوز کے ضلعے خان آباد کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔