میاں بیوی کے درمیان تو جھگڑا چلتا رہتا ہے مگر ایسا کیا ہوا کہ خاوند اپنی بیوی کو بازار میں ہی چھوڑ کر دفتر چلا گیا؟ شوہر کو بھولنے کی عادت ہے اور اس عادت نے انہیں کافی مشکل میں تب ڈالا جب یہ بیوی کو بھوکر دفتر چلے گئے۔
غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر بیوی نے شوہر کیخلاف تھانے میں مقدمہ درج کر وا دیا۔البتہ یہ واقعہ جب سوشل میڈیا کی زینت بنا تو یہ قصہ کافی وائرل ہوا۔ اس واقعہ پر کسی صارف نے کہا کہ شوہر کا اس میں کوئی قصور نہیں بیوی کو شکایت نہیں کرنی چاہیے تھی تو کسی نے کہا کہ بیوی نے ٹھیک کیا ہے۔
اماراتی اخبار نے تیونس میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ ان کا شوہر اسے بازار میں چھوڑ کر دفتر چلا گیا جس پر پولیس نے شوہر سے رابطہ کیا اور انہیں تھانے طلب کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ خاتون خریداری کرنے کے لیے مارکیٹ گئیں جہاں انہوں نے کافی دیر لگا دی اسی دوران ٹریفک پولیس کے اہلکار نے وہاں سے گاڑی ہٹانے کا کہاـ
شوہر کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹ کے سامنے سے گاڑی ہٹا کر کچھ فاصلے پر پارکنگ لاٹ میں کھڑی کی اور ساتھ ہی کافی شاپ میں چلا گیا تاکہ وقت گزارا جا سکے اسی دوران مینیجر کی کال آئی جن سے باتیں کرنے کے دوران میں یہ بھول گیا کہ اہلیہ کو مارکیٹ میں چھوڑا ہےـ
پولیس نے شوہر کی رودار سننے کے بعد ان کی اہلیہ کو اس بات پر قائل کیا کہ وہ درج کی گئی شکایت واپس لیں ـ پولیس کے سمجھانے پراہلیہ نے شکایت واپس لے لی جس پرہی شوہر کوتھانے سے رہا کیا گیا۔