ان کا گھر کروڑوں کا ہے، جو کہ شاندار چیزوں سے سجایا ہے اور ۔۔ دیکھیے نادیہ خان کے نئے گھر کے مناظر جو اب تک آپ نے بھی نہیں دیکھے ہوں گے

image

پاکستانی شخصیات مداحوں کو اپنی ہر اچھی چیز سے متعلق معلومات فراہم کرتے رہتے ہیں، مداح بھی اپنے پسندیدہ شخصیات سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں مگن رہتے ہیں۔ لیکن کچھ مشہور شخصیات ایسی بھی ہیں جو کہ سوشل میڈیا کو استعمال نہیں کرتی تھیں اور پاکستان میں بھی نہیں رہتی تھیں۔ لیکن اب وہ سوشل میڈیا کی اہمیت کو بھی جان گئی ہیں اور پاکستان میں رہائش اختیار کر لی ہے۔

ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو مشہور ہوسٹ نادیہ خان کے گھر کے بارے میں بتائیں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ وہ سوشل میڈیا کو کس طرح استعمال کر رہی ہیں۔ نادیہ خان کا شمار پاکستان کی مشہور اور پرانی مارننگ شو ہوسٹ میں ہوتا ہے، جو کہ دبئی سے مارننگ شو کو ہوسٹ کیا کرتی تھیں۔ حال ہی میں نادیہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فعال کیا ہے، وہ انسٹاگرام پر بھی چھا گئیں اور یوٹیوب پر بھی روزمرہ زندگی سے متعلق ویڈیوز اپلوڈ کرتی نظر آتی ہیں۔
نادیہ خان پاکستان آںے سے پہلے دبئی میں مقیم تھیں، لیکن اب وہ پاکستان میں آگئی ہیں۔ اپنے یوٹیوب چینل پر نادیہ نے ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ اپنے نئے گھر کی سجاوٹ اور تیاری دکھا رہی ہیں، اس ویڈیو میں وہ اپنے نئے گھر کے بارے میں بتا رہی ہیں۔
نادیہ کے گھر کی خاص بات یہ ہے انہوں نے اپنے گھر کو قدرتی چیزوں کو زیادہ اہمیت دی ہے، گھر کی بناوٹ کچھ اس طرح ہے کہ سورج کی روشنی اور تازہ ہوا گھر کو فریش رکھے ہوئے ہے۔
جبکہ گھر میں پودے بھی موجود ہیں جو کہ گھر میں تازگی پھیلا رہے ہیں۔ نادیہ خان نے اپنے گھر میں ایک چھوٹا سا گارڈن بھی بنوایا ہے جہاں فالحال صرف گھاس موجود ہے مگر گملے اور پدوے لگانے کا کام ابھی باقی ہے۔
نادیہ خان نے گھر میں دیواروں کے لیے بلاکس کا استعمال زیادہ نہیں کیا ہے بلکہ انہوں نے بمبوؤں کا استعمال کیا ہے جو کہ گھر کی خوبصورتی کو مزید ابھار رہے ہیں۔ نادیہ خان اور ان کے شوہر نے گھر میں موجود بمبوز سے متعلق کچھ فوائد کے بارے میں بھی بتایا وہ کہتی ہیں کہ بمبوز سورج کی تپتی گرمی کو کم کرتے ہیں، دیواروں کو ٹھنڈا رکھتے ہیں اور آنکھوں کا راحت بخشتے ہیں۔ اسی ویڈیو میں نادیہ خان اور ان کے شوہر کی آپس میں ہنسی مزاق اور کیمسٹری کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
جبکہ رنگ سے متعلق نادیہ کے شوہر کہتے ہیں کہ دیواروں کا رنگ میں نے منتخب کیا تھا جب ہی وہ اچھی دکھ رہی ہیں جس پر نادیہ نے مزاق میں منہ موڑ لیا۔ نادیہ کہتی ہیں کہ جب بھی کوئی کام کرائیں تو پیمنٹ کبھی ایک ساتھ پوری نہ کریں، ہمیشہ آدھی پیمنٹ کر کر کے دیں، یہ میں سمجھتی تھی اور یہ میں نے اپنے شوہر کو بھی سمجھایا ہے۔
لیکن نادیہ کے شوہر نے انہیں اس وقت پریشان کر دیا جب کہ انہوں نے بمبو کے نقصان کا ذکر کیا وہ کہتے ہیں کہ بمبو میں چھپکلیاں اپنا گھر بنا لیتی ہیں۔ جس پر نادیہ نے اپنے سر پر ہاتھ رکھ لیا اور وہ پریشان ہو گئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow