شاہ رخ کا بیٹا آریان خان جب سے جیل گیا ہے اس وقت سے آئے روز اس کیس میں مختلف موڑ آ رہے ہیں، کبھی تصویر لینے والے شخص کی تلاش تو کبھی جیل میں چوہوں کی موجودگی، لیکن جب بھی کوئی مجرم غلطی کرتا ہے وہ جیل سے ایک بار باہر نکلنے کی التجا ضرور کرتا ہے ۔
وعدہ
آریان خان نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے افسران زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے سے وعدہ کیا ہے کہ:
''
مجھے ایک بار جیل سے جانے دیں، میں وعدہ کرتا ہوں کہ اب کبھی غلط کام نہیں کروں گا، میں سدھر جاؤں گا، معاشی، سماجی اور مالی طور پر مددگار لوگوں کی مدد کروں گا، ہمیشہ اچھے کی طرف دیکھوں گا، ان سب چیزوں کو چھوڑ دوں گا، مجھے رہائی چاہیئے، ایسا بنوں گا کہ ایک دن آپ بھی مجھ پر فخر کریں گے۔''
جیل میں کیا ہو رہا ہے؟
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق:
'' آریان خان جیل میں انتہائی تکلیف دہ وقت گزار رہے ہیں، کیونکہ یہاں باتھ روم کے نلکوں میں بھی وہی پانی آتا ہے جو قیدیوں کے پینے کے لئے ہوتا ہے، ہر وقت بدبو آتی ہے، دیواریں بھی جیل کی گندی ہیں جس سے آریان کو گھٹن ہوتی ہے۔ جیل میں باتھ روم کے لاک بھی نہیں ہیں جبکہ باتھ روم کے باہر لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہوتی ہیں جب جس کی باری آئے گی وہ جب ہی باتھ روم جائے گا، اس کے پہلے صبر سے کھڑے رہیں اور ایسا ہی آریان کے ساتھ بھی ہوتا ہے، جبکہ جیل میں چوہے اور چھوٹے موٹے کیڑوں کی بھرمار ہے جو کاٹ بھی لیتے ہیں۔''
اداکارہ عرفی جاوید کہتی ہیں کہ:
''
ہم زیادتی اور قتل کے کیسز پر بھی ایسا ہی غصہ کیوں نہیں دکھاتے؟ ہم عدالت کے فیصلے سے پہلے ہی اداکاروں کو شرمندہ کرنے میں جلدی کرتے ہیں لیکن جب عصمت دری کرنے والوں کو شرمندہ کرنے کی بات آتی ہے تو ہم اتنی جلدی کیوں نہیں کرتے؟
''
فردین کو ضمانت دلوانے والے وکیل نے کیا سوال اٹھایا؟
فردین خان کو منشیات کے کیس سے رہائی دلوانے والے
وکیل ایاز خان کے مطابق:
''
آریان خان کے کیس میں مسئلہ یہ ہے کہ آریان کا کیس منشیات استعمال کرنے کا ہے اور اس کیس میں منشیات لینے والے کو سزا ملتی ہے، میرا خیال ہے کہ آریان کے کیس میں بھی این سی بی کے پاس گواہ موجود ہیں۔
جبکہ آریان کے کیس میں ضمانت کی درخواست جمع کروانے کے بعد این سی بی نے اپنا جواب جمع کروایا، عدالت میں اس مقدمے پر نشست ہوئی اور کیس کی سماعت نتیجے کے بغیر ہی ملتوی کر دی گئی جوکہ کیس کو بڑھانے کی ایک بڑی وجہ بن رہا ہے جبکہ عموماً ایسے کیسز میں جلدی رہائی مل جاتی ہے۔