حباء بخاری کا ہونے والا شوہر کون ہے؟ اداکارہ حباء بُخاری پہلی مرتبہ اپنے دولہا کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

اداکارہ حباء بخاری جنہوں نے رمضِ عشق ڈرامے میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں خوب جگہ بنائی اور اکثر سپورٹنگ کرداروں میں بھی نظر آئی ہیں انہوں نے آج تک اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا تھا مگر اب انسٹاگرام سٹوری پر سوالات پوچھنے والے پوسٹ میں انہوں نے شادی سے متعلق بڑا انکشاف کردیا ہے۔

حباء بُخاری نے کہا کہ میری منگنی ہوچکی ہے اور میرا دولہا بہت جلد سامنے آجائے گا، جب میری شادی کا وقت قریب ہوگا، کسی نے سوال کیا کہ کیا ہم اس کو جانتے ہیں یا پھر کہیں اداکار اریز تو نہیں جس پر انہوں نے کہا کہا ب میں کی ابتاؤں، میرے دولہے کا قد 6 فٹ ہے اور وہ میرا دل ہے۔

کسی نے سوال کیا کہ آپ کی کبھی ان سے لڑائی ہوئی تو انہوں نے کہا کہ ہاں ہوتی رہتی ہے میں ان کو پریشان کرتی رہتی ہوں،تو کسی نے سوال کیا کہ کیا آپ کی منگنی ہوئی ہے تو اس پر اداکاہر حباء نے لکھا کہ کیا قسم کھا لوں؟ ایک صارف نے کہا کہ بتا بھی دیں نام کونسا ہماری نظر لگ جائے گی؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ اگر نظر لگ گئی تو؟

کسی نے کہا کہ اب نام بتا دیں، اتنا کیا شرمانا تو حباء نے کہا کہ نام کیا بتانا ہم آپ کو ان سے ملوا دیں گے۔ کسی نے سوال کیا کہ کیا آپ کے ہونے والے شوہر انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں تو اداکارہ نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ پتہ نہیں لیکن مداح یہی سمجھ رہے ہیں کہ حباء نے اداکار آریز سے منگنی کی ہوئی ہے، البتہ حباء نےآج سے پہلے ایسی کوئی بات نہیں کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow