سوشل میڈیا ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر ایک اپنے ہنر کی بدولت جانا جا رہا ہے، چاہے وہ اداکاری ہو یا پھر گلوکاری، غرض ہر ایک شخص اپنے ٹیلنٹ کی بنا پر سامنے آ رہا ہے۔ اور یہ ٹیکنٹ دنیا بھر میں اس کی پہچان بن رہا ہے۔
(hamariweb.com) آپ کو ایک ایسی ہی لڑکی کے بارے میں بتائے گا جو کہ اپنی گلوکاری کی بدولت سرحد پار مشہور ہو چکی ہے اور اب میمز سمیت کئی طرح سے لوگوں کے ذہن پر سوار ہو گئی ہے۔
سری لنکا سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ یوہانی اس وقت مشہور ہو گئیں جب ان کا ایک گانا دنیا بھر میں سنا جانے لگا۔ انہوں اندازہ نہیں تھا انہیں مداحوں کی جانب سے اس حد تک پیار اور سپورٹ ملے گا۔ یوٹیوب پر یوہانی کے اس گانے کو 127 ملین مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
یوہانی کہتی ہیں کہ ہم بالی ووڈ گانوں کو سن کر بڑے ہوئے ہیں۔ جیسے کہ اے آر رحمان، بادشاہ، اور دیگر۔ یوہانی کے اس گانے کو کئی بالی ووڈ کے ستاروں کی جانب سے پسند کیا گیا ہے جبکہ گلوکاروں نے بھی اس گانے کو اور یوہانی کو خوب سراہا ہے۔
یوہانی کے گانے کو ٹک ٹاک پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے کئی مشہور شخصیات نے اس گانے کی ڈبنگ کی ہے، یوہانی کہتی ہیں کہ مجھے امید نہیں تھی کہ یہ گانا اتنا وائرل ہو جائے گا۔ ہم بہت شکرگزر ہیں کہ یہ گانا سرحد پار بھی سنا گیا ہے۔۔ یوہانی نے تامل اور ملیالم زبان میں بھی گانے کو ریلیز کیا ہے۔
یوہانی کی مادری زبان سنہالہ ہے جبکہ انہوں نے تامل اور ملیالم زبان پر بھی عبور ہے۔ تاہم ہندی زبان میں گانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ان کے دوستوں نے تامل زبان اور ملیالم زبان کے حوالے سے کافی مدد کی۔ وہ کہتی ہیں کہ انہین گھومنے کا بہت شوق ہے۔ جبکہ ان کی فیورٹ ڈش پوری ہے۔
یوہانی اکاؤنٹنگ کی اسٹوڈنٹ تھیں مگر انہوں نے تبدیل کر کے میوزک کی راہ اپنا لی۔ انہیں کئی مشکلات پیش آئیں مگر انہوں نے ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔