یہ سب تمہارا کرم ہے آقا ۔۔ اہلیہ زرین نے عمر شریف کی آواز میں نعت شئیر کردی ، مداح انہیں یاد کرتے ہوئے افسردہ ہوگئے

image

عمر شریف کی کامیڈی سے ہٹ کر بھی ایک دنیا تھی جس میں وہ اپنے رب کے حضور عبادت میں مصروف رہتے تھے۔ اُن کا خدا پر پختہ یقین اس بات کی علامت تھی کہ وہ نعت رسول مقبول ﷺ بھی پڑھا کرتے تھے اور اللہ اور پیارے رسول ﷺ کو یاد کیا کثرت سے یاد کیا کرتے تھے۔

گذشتہ روز پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول کامیڈین کے بے تاج بادشاہ عمر شریف (مرحوم) کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر عمر شریف کی نئی ویڈیو شیئر کر کے عمر شریف کی یاد تازہ کر دی ہے۔

رواں ماہ 2 اکتوبر کو فانی دنیا سے رخصت ہونے والے سب کے ہر دلعزیز اداکار، کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ کی جانب سے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شئیر کرتے دیکھا گیا ہے۔

زرین عمر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر شریف آقا کی یاد میں نعتِ رسول مقبول ﷺ پڑھ رہے ہیں۔

زرین عمر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں درودِ پاک بھی لکھا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد عمر شریف کے مداحوں کی جانب سے خوبصورت تبصرے اور ان کی یاد میں بہت سے صارفین غمگین بھی دکھائی دیے۔ متعدد صارفین نے عمر شریف کے لیے مغفرت کی دعا بھی کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow