دنیا کچھ بھی کہے یہ ہمارے ہیرو ہیں۔۔۔ طالبان نے خودکش حملہ آوروں کے خاندان کے درمیان کیا انعامات تقسیم کیے؟ جانیں

image

“ہمیں پرواہ نہیں دنیا کیا کہتی ہے۔ خودکش حملہ آور ہمارے ہیرو ہیں۔ اپنے ہیروز کی حوصلہ آفزائی کرنا ہمارا فرض ہے اور یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے لہذا کسی کو حق نہیں کہ وہ ہمارے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کریں۔“

یہ جملے افغانستان کے وزیر اخلہ سراج الدین حقانی نے خودکش حملے میں مارے جانے والے لوگوں کے خاندان کے لئے منعقد کی گئی ایک تقریب میں کہے۔ سراج الدین حقانی، حقانی نیٹ ورک کے سربراہ ہیں۔ ان کے علاوہ تقریب میں شرکت کرنے والے طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی کا کہنا ہے کہ طالبان کے امریکی فوج کے خلاف جنگ جیتنے میں خودکش حملہ آوروں کی ہی کوشش تھی اور ان کی بدولت یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

انعامات کی تقسیم

طالبان نے افغانستان میں حکومت قائم ہونے کے بعد ایک خصوصی تقریب میں خود کش حملہ آوروں کو اپنا ہیرو قرار دینے کے علاوہ انعامات بھی تقسیم کیے۔ انعامات میں ہر خاندان کو دس ہزار افغانی روپے کے علاوہ ایک پلاٹ دیے جانے کا وعدہ بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ تقریب میں خودکش حملہ آوروں کی جیکٹس کی نمائش بھی کی گئی۔

خود کش حملہ آوروں کی بدولت امریکہ سے آزادی ملی

سراج الدین حقانی نے اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے خودکش حملہ آوروں کو طالبان کی امریکہ اور اس کی اتحادیوں کے خلاف کامیابی کا اصل ہتھیار قرار دیا۔ لہذا، یہ طالبان کا اپنے جنگجوں کے لیے ایک پیغام تھا کہ اگر وہ زندہ نہ رہیں تب بھی طالبان قیادت کے لیے ان کی بہت اہمیت و احترام ہیں۔ حقانی نے بھی کہا کہ طالبان کی طرف سے تمام مارے گئے خودکش حملہ آوروں کے اہل خانہ کو خصوصی کارڈ دیے جائیں گے تاکہ ملک میں ان کے ساتھ خاص اعزازی برتاؤ کیا جائے۔‘

دنیا کا ردِ عمل

اس تقریب سے افغانستان سمیت دنیا بھر میں طالبان کو سخت ردِ عمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ افغان عوام کا کہا ہے کہ اس جنگ میں خودکش حملہ آوروں کے حملے سے بہت سے معصوم افغانی بھی مارے گئے ہیں البتہ قاری سعید نے ان الزامات کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں بے گناہ افغان شہری ہلک نہیں ہوئے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts