کراچی جو کہ کبھی روشنیوں کا شہر مانا جاتا تھا اب وہی شہر ڈکیتیوں چوریوں کی وجہ سے مشہور ہے کیونکہ آئے روز کوئی نہ کوئی واقعہ ڈکیتی کا رپورٹ ہوتا ہے۔آج ہم آپکو بتانے جا رہے ہیں کہ گھر کے دروازے پر بھی شہری محفوظ نہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ کراچی اک پوش علاقہ جسے ہم سب گلشن اقبال کے نام سے جانتے ہیں۔
اس میں اپنے گھر کے مرکزی دروازے پر گھڑی خاتون پر ڈکیت پیچھے سے حملہ آور ہوا اور اسکی سونے کی چین کھینچنے کی کوشش کی جس پر خاتون نے بہت مزاحمت کی لیکن یہ مزاضمت کسی کام نہ ائی اور چور اس کی سونے کی چین لیکر فرار ہو گیا۔ چین کھینچنے کے دوران اس نے عورت کے چہرے پر مکے اور تھپڑ مارے۔
آخر جب چین چھین لی تو دوسرا ساتھی وجموٹر سائیکل پر سوار تھا وہ قریب آیا اور اس کے ساتھ بیٹھ کر بھاگ گیا۔ مجبور حوا کی بیٹی نے انکا پیچھا کیا اور بہت دور تک گئی مگر انہیں پکڑ نہیں سکی۔دونوں ملزمان کی تصاویر سی سی ٹی وی فوٹیجز میں واضح ہیں، یہ سی سی ٹی کیمرہ گھر کے مرکزی دروازے کے باہر ہی لگا ہوا ہے۔