کراچی: وکلاء کے احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ بند ،ٹریفک کی روانی متاثر

image

کراچی میں وکلاء کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کئی گھنٹوں سے بند کر دی گئی ہے جس کے باعث شہر کے اہم راستوں پر ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔ یہ احتجاج وکلاء کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے بعد شروع ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی بار میں یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد رجب بٹ کے وکیل نے ایف آئی آر درج کرائی تھی جس پر وکلاء برادری نے شدید احتجاج کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے سڑک پر دھرنا دیا اور ایف آئی آر کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کے دوران وکلاء نے نعرے بازی بھی کی۔ ٹریفک کی بندش سے ایمبولینس اور دیگر ہنگامی سروسز بھی متاثر ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US