خواتین کو انٹرویو نہیں دیتے ۔۔ مفتی منیب الرحمان اور مفتی بشیر فاروقی کا غریدہ فاروقی کو انٹرویو دینے سے انکار

image

ملک کی معروف خاتون اینکر غریدہ فاروقی کو مفتی منیب الرحمان اور مولانا بشیر احمد فاروقی نے کیا کہہ دیا جس پر وہ شدید غصے میں آ گئیں اور ٹویٹر پر ساری بات کہہ ڈالی۔

تو وہ بات یہ ہے کہ کالعدم تحریک طالبان اور حکومت کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنے والے ان دونوں علماء کو اپنے پروگرام میں مدعو کرنا چاہا تا کہ وہ ان کے سوالات کے جوابات دے سکیں لیکن مفتی منیب الرحمان اور مولانا بشیر احمد فاروقی نے کہا کہ ہم خواتین سے بات نہیں کرتے اور نہ ہی انٹرویو دیتے ہیں۔

کمیٹی کےاراکین مفتی منیب الرحمان،مولانا بشیر احمد فاروقی، مفتی عابد مبارک اور دیگرعلماء کراچی ائیر پورٹ پہنچے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کامیاب مذاکرات کے بعد کراچی پہنچنے پر کارکنان نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، ہار پہنائے اور لبیک یارسول اللہ کے نعرے لگائے۔

اس موقع پر مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ غیر حکیمانہ انداز میں طاقت کا استعمال فرعونیت ہے اور لبرل کو شکست اور علماء کرام کی جیت ہوئی۔جبکہ ہماری کوشش ریاست، دین اسلام اور انسانی جانوں کا بچاؤ تھا۔

یہ ایک مصدقہ خبر ہے اور اس خبر سے متلعق تمام معلومات خاتون اینکر غریدہ فاروقی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اور صحافی جاوید چوہدری کی نیوز ویب سائیٹ سے حاصل کی گئیں ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts