بھارت ہمارا پڑوسی ملک ہے اور ہمیشہ سے ہی ایسی حرکتیں کرتا رہا ہے کہ انسان سوچ میں ہی پڑ جائے۔ ہر ملک کی ثقافت اور روایات ایک دوسرے سے منفرد ہوتی ہیں۔ آج ہم آپ کو بھارت سے متعلق کچھ ایسے سچ بتائیں گے جو جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا کہ وہ بھارت جو اپنے ڈراموں اور فلموں میں ملک کو اتنا خوبصورت دکھاتے ہیں البتہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
بھارت وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ بچے پیدا ہوتے ہیں اور یہاں سڑک پر پیدا ہونے والی بچوں کی تعداد دیگر ممالک سے زیادہ ہے۔
چھوٹی عمر کی شادیاں سب سے زیادہ بھارت میں ہوتی ہیں، یہاں بچپن میں ہی شادیاں طے کر دی جاتی ہیں یا تو چھوٹے نابالغ بچوں کی شادیاں ہو جاتی ہیں یا پھر کسی چھوٹی عمر کی بچی کی بوڑھے سے شادی کر دی جاتی ہے۔
بھارت میں اج بھی کچھ ایسی ذات سے تعلق رکھنے والے لوگ مقیم ہیں جو اپنے گھروں میں باتھ روم بنانے کو برا شگن سمجھتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق گھر میں ٹوئلٹ بنانے سے گندگی ہوتی ہے۔
بھارت میں اتنی غربت ہے کہ یہاں 55 فیصد آبادی کے پاس رہنے کے لئے گھر بھی نہیں ہیں، یہ لوگ سڑکوں پر زیادہ تر گزارہ کرتے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ گندگی ہے اور 60 فیصد سے زائد لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ یہاں سبزیاں سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔ جہاں اس قدر بُرے حالات ہیں وہیں بھارت انگریزی بولنے والا 7 بڑا مُلک ہے۔
بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے جہاں حد سے زیادہ میچ فکسنگ ہوتی ہے اور ہر سال کھربوں روپے کا بلیک منی بنتا ہے۔