خالہ نے بھانجے کو 65 لاکھ کی انگوٹھی تحفے میں دی اور ۔۔ جانیے شوبز کی خالاؤں نے اپنے بھانجے بھانجی کو کونسے مہنگے تحفے دیے؟

image

پاکستانی انڈسٹری ہو یا پھر بالی ووڈ انڈسٹری جب کسی سیلیبرٹی کے ہاں بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو دیگر اداکاروں کی جانب سے خوبصورت تحائف دیے جاتے ہیں۔ مگر وہ تحائف خوبصورت ہونے کے ساتھ کافی مہنگے بھی ہوتے ہیں۔

Hamariweb.com کی جانب سے اس سے قبل مشہور شخصیات کے گھر بچے کی پیدائش کے خاص موقع پر مختلف شوبز ستاروں کی طرف سے دیئے جانے والے مہنگے تحفوں پر پوسٹ کی جا چکی ہیں۔ لیکن آج ہم بات کریں گے کہ شوبز میں اداکاراؤں کی بہنوں نے اپنے بھانجے بھاننجیوں کو کیا مہنگے تحفے دیئے۔

1- سارہ خان کی بہن نور خان

رواں سال پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی ستاروں کے گھر ننھے مہمان آئے جن میں اب سارہ خان اور فلک شبیر بھی شامل ہیں، سارا اور فلک کے ہاں پیاری سی ننھی پری آئی جس کے بعد یہ خوشخبری سُن کر تمام شوبز ستاروں نے سارا خان کی بیٹی کو بھرپور مہنگے تحائف دیئے۔

شوبز شخصیات نے تو سارہ ظفر خان کی بیٹی کو مہنگے ترین تحفے دیئے ہی ہیں لیکن نور خان نے اپنی بھانجی کو کیا دیا؟

آرٹسٹ نور خان نے اپنی بہن سارہ خان کی بیٹی کی پیدائش پر گھر میں سرپرائز ویلکم پارٹی ارینج کی تھی۔

2-کرینہ کپور کی بہن کرشمہ کپور

رواں برس بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی۔ دونوں اداکار سمیت ان کے اہلخانہ اور مختلف فلمی شخصیات بھی ان کے دوسرے بیٹے کی پیدائش پر بہت خوش تھیں۔

کرینہ کے دوسرے بیٹے کی پیدائش کے موقع پر کئی بھارتی اداکاروں نے سیف اور کرینہ کے ننھے منے بیٹے کو دلکش تحائف دیئے جو دیکھنے میں شاندار اور قیمت میں مہنگے ہیں۔ وہیں کرینہ کی بڑی بہن کرشمہ نے بھی اپنے دوسرے بھانجے کو بہت اچھا تحفہ پیش کیا تھا۔

بھارتی فلموں کی سابقہ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے ننھے بھانجے کو سونے کی انگوٹھی تحفے میں پیش کی تھی جس کی قیمت 30 لاکھ ( پاکستانی 65 لاکھ 84 ہزار) روپے ہے۔ کرشمہ کپور دوسری بار خالہ بننے پر بہت خوش دکھائی دیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow