پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ اور لوگوں میں بے پناہ پسند کیے جانے والی حنا دلپزیز المعروف مومو کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں۔ وہ پاکستانی میڈیا انڈسٹری کی باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔
ڈرامہ سیریل بلبلےسے شہرت پانے والی حنا دلپزیرنے حال ہی میں 'ہماری ویب' کو انٹرویو دیا جس میں انہوں سچ بولوں گا سیگمنٹ میں دلچسپ جوابات دیئے جو ان کے مداحوں کو معلوم ہی نہیں ہوں گے۔
'ہماری ویب' کے ہوسٹ کی جانب سے ریپڈ فائر میں پہلا سوال کیا گیا کہ ایسا کونسا یادگار لمحہ ہے جو آپ آج تک نہ بھول سکیں۔ حنا دلپزیر نے کہا کہ میرے ساتھ' کریزی فین مومنٹ' ہوتے رہتے ہیں اور مجھے ان سب سے پیار ہے۔ حنا دلپزیر نے اپنا سب سے یادگار گزرا ہوا لمحہ بتایا کہ ایک دفعہ میں کسی بچے کی سالگرہ میں گئی اور اس بچے کی بہت خواہش تھی کہ میں وہاں اس کی سالگرہ میں شرکت کروں۔ انہوں نے بتایا کہ بچہ کافی بیمار تھا تو میں نے سوچا کہ میں ایسی تیار ہوکر جاؤں گی تو وہ مجھے پہچانے گا نہیں۔ اس لیے میں نے گلاسز لگا لیے تھے۔ تو جیسی میں وہاں گئی تو بچہ مجھے دیکھ کر پیلا ہوگیا تھا اور اس کے دانت بند ہوگئے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اس بچے کی صحتیابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔
مقبول اداکارہ نے اپنے متعلق بتایا کہ میں بدلی نہیں جا سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ باہر کی چیزیں میری اصل شخصیت کو متاثر نہیں کرتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں حنا دلپزیر کا کہنا تھا کہ مجھ سے کئی غلط میسج بھی سینڈ ہوچکے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے پاکستان میں کوئی اصول بنانا پڑے تو میں یہ اصول بناؤں گی کہ کسی بھی بات پر غصہ نہیں کرنا ہے بلکہ معاملے کو اچھی طرح حل کرنا ہے۔
حنا دلپزیر نے بتایا کہ اگر میں اداکاری کے شعبے میں نہ ہوتی تو میں ایک ٹیچر ہوتی۔
حنا دلپزیر کے ساتھ دلچسپ ریپڈ فائر راؤنڈ
اداکارہ سے پوچھا گیا کہ نبیل ظفر، فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی میں سے بہترین اداکار کون ہے جس پر انہوں نے کہا نبیل۔
ان سے پوچھا گیا کہ سب سے اچھا پبلسٹی اسٹنٹ کون کرتا عامر لیاقت ، میرا یا پھر حریم شاہ جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنے شعبوں میں بہت ماہر ہیں کسی ایک کا نام نہیں لے سکتی۔
ہماری ویب کے نمائندے نے اداکارہ سے ایک اور دلچسپ سوال کیاکہ اگر آپ بائیک چلا رہی ہیں تو آپ ان میں سے کسے لفٹ دیں گی ، شیخ رشید یا پھر قائم علی شاہ؟ انہوں نے کہا کہ قائم علی شاہ کو بائیک پر آگے بٹھانا پڑے گا کیونکہ وہ یچھے سے کہیں غائب نہ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میری موٹر سائیکل پر ایک ہی سیٹ ہے تو میں لفٹ نہیں دے سکتی۔ حنا دلپزیر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ موٹر سائیکل بھی چلا چکی ہیں۔
مزید انہوں نے کیا کہا جانئے 'ہماری ویب' کے اس انٹرویو میں۔