کیا پریانکا چوپڑا کی نِک جونس سے طلاق ہوگئی ہے؟ والدہ کا بیان سامنے آگیا

image

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کے حوالے سے طلاق کی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ ان کہ ہالی ووڈ اداکار نِک جونس سے علیحدگی ہوگئی ہے۔

افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام کے آگے سے نِک جونس کا نام ہٹا دیا۔ سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جارہے تھے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

تاہم ان افواہوں کے بعد پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ یہ سب بکواس ہے ایسی، افواہیں مت پھیلائیں۔

واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا اور نِک جونس کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ پرینکا چوپڑا اور نِک جونس کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow