جیسا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے چرچے ہر طرف کیے جا رہے ہیں۔ مداحوں کو ان کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے کیونکہ وہ کترینہ کیف جیسے مقبول اداکارہ کو دلہن کے روپ میں دیکھنے کے طویل عرصے سے خواہشمند ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرک ہو رہی ہے جس میں دونوں اداکار ایک پوز دیتے ہوئے مسکرا رہے ہیں۔ مداحوں کو ان کی وہ تصویر بہت پسند آرہی ہے۔
مگر وہیں پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار فلک شبیر کترینہ اور وکی کوشل کی اسی تصویر کو اپنی اور سارہ خان کی تصویر کے ساتھ میچ کیا۔
فلک شبیر کی جانب سے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے دنوں سے قبل لی گئی وائرل تصویر شئیر کی گئی جس میں دونوں نے ویسا ہی پوز دیا ہوا تھا جیسا سارہ خان اور فلک شبیر نے دیا۔
فلک شبیر کترینہ کیف اور وکی کوشل کی انٹرنیٹ پر زیر گردش وائرل تصویر پر کافی حیران نظر دکھائی دیئے، جو دراصل سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کی تصویر ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کترینہ اور وکی کوشل کی مذکورہ تصویر کو ایڈٹ قرار دیا جا رہا ہے اور کئی صارفین تو' کاپی' کا نام دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایک عدیلہ بٹ نامی صارف لکھتی ہیں کہ اس کیں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ بالی ووڈ کئی دہائیوں سے پاکستانی فلموں/ ڈراموں کی نقل کر رہا ہے، ان کے پاس کوئی اصل آئیڈیا نہیں ہے۔ وہ بس صرف لالی ووڈ کی فلموں کی نقل کرنے، یا پاکستان کے ساتھ جنگ میں جیتنے کے لیے فلمیں بناتے ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ انڈیا کو کاپی کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں آتا۔