برطانوی ملکہ الزبتھ دوم سے متعلق ویسے تو کئی راز اور انکشافات سامنے آچکے ہیں، چاہے وہ ان کے لباس سے متعلق کوئی بات ہو، ان کے ہینڈ بیگ کے حوالے سے کوئی پوشیدہ راز ہویا پھر شاہی خاندان کے اصول و ضوابط ہوں، تمام تر معلومات 'ہماری ویب' اپنے پڑھنے والوں کو فراہم کرچکی ہے۔
ملکہ الزبتھ شاہی خاندان کی اہم ترین رکن ہے اور دنیا بھر سے ان کے چاہنے والے ان کے بارے میں بہت کچھ جاننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔
تو کیا آپ جانتے کہ ملکہ الزبتھ دوم کونسی کمپنی کا موبائل فون استعمال کرتی ہیں اور وہ اپنے موبائل پر کن 2 لوگوں سے کال پر بات کرتی ہیں؟ یقیناً آپ لوگوں کے علم میں یہ نہیں ہوگا۔
آیئے اس راز سے بھی پردہ اٹھا دیتے ہیں۔ اس حوالے سے شاہی مبصر کی جانب سے انکشاف سامنے آیا ہے۔
رویل محل میں موجود جوناتھن نامی شاہی مبصر نے انکشاف کیا ہے کہ ملکہ کے پاس اپنا ذاتی موبائل فون بھی ہے جسے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کوئی ہیک نہیں کرسکتا اور وہیں ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس پر صرف 2 افراد سے ہی بات کرتی ہیں۔
جوناتھن کے مطابق ان دو افراد مان کے دونوں بیٹے شامل نہیں ہیں۔ جی ہاں! ملکہ الزبتھ جن سے اپنے موبائل فون پر بات کرتی ہیں یا جن کو کالز ملاتی ہیں وہ ان کی بیٹی 'شہزادی این' ہیں جب کہ دوسرے شخص ان کے ریسنگ منیجر 'جون وارن' ہیں۔
جوناتھن نے اس بات کا انکشاف امریکی پریزینٹر 'کرسٹینا گاری بلدی' کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کہا جاتا ہے کہ ملکہ سب سے زیادہ اپنے ریسنگ منیجر اور بیٹی سے موبائل پر گفتگو کرتی ہیں جب کہ ملکہ الزبتھ کے پاس سام سنگ کا اینٹی ہیکر انکرپٹڈ اسمارٹ فون موجود ہے تاکہ کوئی بھی ہیکر ان کا موبائل فون سے سارا ڈیٹا ہیک نہ کر سکے۔