کرکٹ شعیب ملک نے شادی شدہ مرد کو پر سکون ازدواجی زندگی گزارنے کیلئے مفید مشورہ دے دیا۔
کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شرکت کی، جہاں شعیب ملک سے شوہروں کیلئے مشورہ دینے کا کہا گیا تو اس پر کہا کہ بیوی کی باتوں کا کبھی آگے سے جواب نہ دیا کریں، آپ یقین نہیں کر سکتے کہ آپ کی زندگی کتنی آسان اور بہتر ہو جائے گی۔
شعیب ملک کے مشورے پر تقریب میں موجود ثانیہ مرزا سمیت دیگر مرد خضرات خوب قہقہے لگاتے رہے، جس میں اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم بھی شامل تھے۔
خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں۔